کراچی : نامور شخصیات کے مالی امور پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات ’پنڈورا پیپرز‘ میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے متعلق بڑا انکشاف سامنے آیا ہے
دستاویزات کے مطابق موناکو میں موجود اپارٹمنٹس جس خاتون کے نام ہیں اس کے مبینہ طور پر روسی صدر کے ساتھ کافی عرصے سے تعلقات ہیں
پیپرز کے مطابق چھیالیس سالہ سویتلانا اپنی بیٹی کو جنم دینے کے چند ہفتے بعد موناکو میں ایک آف شور کمپنی کے ذریعے اپارٹمنٹ کی مالک بنیں
روسی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سویتلانا نے پچھلے سال ایک بچی کو جنم دیا، جب کہ ان کا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ برسوں سے خفیہ تعلق تھا
پنڈورا پیپرز کے مطابق سویتلانا برٹش ورجن آئی لینڈ میں ایک آف شور کمپنی کی مالک ہیں، جبکہ موناکو میں مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کو بھی استعمال کرتی رہیں
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ مالیاتی کمپنی روسی صدر پیوٹن کے ارب پتی دوستوں میں سے ایک کے لیے کام کرتی ہے.