Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

ناراض اراکین کی جام کمال کو مستعفی ہونے کے لیے کل تک کی مہلت

By Akhtar Rasool
اکتوبر 5, 2021 1 Min Read
0

کوئٹہ : صوبائی وزرا سمیت ناراض اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو مستعفی ہونے کے لیے کل شام 6 بجے تک کی مہلت دی ہے

بلوچستان اسمبلی میں صوبائی وزرا سمیت ناراض اراکین اسمبلی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی

صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال پر بی اے پی (باپ پارٹی) کے گیارہ اور چند اتحادی اراکین نے عدم اعتماد کا اظہار کیا، جس کی وجہ صوبے میں بے چینی بڑھ گئی بے ، ہم نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کے لیے دو ہفتوں کا وقت دیا تھا، لیکن انہوں نے استعفیٰ دینے کی بجائے سوشل میڈیا پر ہمارے درمیان اختلافات کا تاثر دینے کی کوشش کی

صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد کی صورت میں اسمبلی جائیں، اس سے بہتر ہے کہ وزیراعلیٰ خود ہی فوری استعفیٰ دے دیں

اس موقع پر رکن اسمبلی نصیب اللہ مری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں آئندہ وزیراعلیٰ بی اے پی سے ہی ہوگا

جبکہ صوبائی وزیر اسد بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اپنے اتحادیوں کے ساتھ وعدوں پر پورا نہیں اترے، انہوں نے خود کو عقل کل سمجھا ہماری کسی بات کو خاطر میں نہیں لائے، وہ عہدے سے چمٹے رہنے پر بضد ہیں، لیکن اراکین کا اعتماد انہیں حاصل نہیں رہا

انہوں نے کہا کہ جام کمال کو کل شام 6 بجے تک کا وقت دیتے ہیں، کل تک استعفیٰ نہیں دیا تو تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر آپشنز پر غور کریں گے.

Tags:

Balochistan GovernmentCM Jam Kamal
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

آئس کے نشے کا شکار بائیس سالہ شگفتہ کی کہانی

Next

فرانس میں 2 لاکھ 16 ہزار بچے پادریوں کے جنسی استحصال کا شکار ہوئے، رپورٹ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme