مائیکرو سافٹ نے رواں ماہ یعنی اکتوبر 2021ع کے آغاز میں ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم کو متعارف کرایا تھا، جو اہل ڈیوائسز میں مفت اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے
مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 والے تمام نئے لیپ ٹاپس کے لیے ونڈوز 11 مفت اپ گریڈ کی جائے گی
لیکن ونڈوز 10 پر چلنے والے تمام کمپیوٹرز پر ونڈوز 11 کو اپ گریڈ نہیں کیا جاسکتا ہے
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈ کرنے کے لیے ڈیوائس میں کم از کم انٹیل 8 جنریشن کافی لیک یا زین 2 سی پی یو۔ ٹی پی ایم 2.0 (ٹرسٹڈ پلیٹ فارم موڈیول) سپورٹ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج درکار ہوں گے
کیونکہ لاکھوں کمپیوٹرز باضابطہ طور پر ونڈوز 11 کو اپ گریڈ کرنے کے اہل نہیں مگر کچھ طریقوں سے ایسا ممکن ہو بھی سکتا ہے
مائیکرو سافٹ کی جانب سے بتدریج ونڈوز 11 کو متعارف کرایا جائے گا اور فی الحال تمام اہل ڈیوائسز کے لیے بھی یہ اپ گریڈ دستیاب نہیں ہوگی
کمپنی کے مطابق تمام اہل ڈیوائسز کو 2022ع کے وسط تک یہ اپ گریڈ دستیاب ہوگی
اگر آپ نے ابھی ونڈوز 10 پر کام کرنے والا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ لیا ہے یا ایسی ڈیوائس موجود ہے جس کو ونڈوز 11 پر اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے تو یہاں اس کا طریقہ کار بیان کیا جا رہا ہے
پہلے تو مائیکرو سافٹ کی پی سی ہیلتھ چیک ایپ کے ذریعے یہ چیک کرلیں کہ آپ کی ڈیوائس ونڈوز 11 اپ گریڈ کے لیے اہل ہے یا نہیں؟
دوسرا کام یہ کریں کہ اپنی تمام ضروری دستاویزات، ایپس اور ڈیٹا کا بیک اپ بنالیں
اگر ڈیوائس اہل ہے تو کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر سیٹنگز میں جا کر اپ ڈیٹ اینڈ سیکیورٹی پھر ونڈوز اپ ڈیٹ پر جائیں
وہاں اپ ڈیٹس کو چیک کریں اور اگر ونڈوز 11 اپ گریڈ دستیاب ہو، تو وہاں آپ کو ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کا آپشن نظر آئے گا
ڈاؤنلوڈ اور انسٹال پر کلک کریں اور پھر آن اسکرین ہدایات پر عمل کریں
اگر آپ کو مفت ونڈوز 11 اپ گریڈ کا آپشن نظر نہ آئے، جبکہ آپ کی ڈیوائس اہل ہو، تو آپ کو 2022ع کے وسط تک انتظار کی زحمت اٹھانی ہوگی.