سندھ میں 12 سال کے طلبا کی کورونا ویکسینیشن بھی لازمی قرار

نیوز ڈیسک

کراچی : صوبائی حکومت نے بارہ سال کی عمر کے طلبا کی کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دے دی

ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولز نے نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے طلبا کی ویکسینیشن کی عمر میں مزید کمی کردی

اس سے پہلے پندرہ سال کی عمر کے طلبا کی ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی تھی۔ اب بارہ سال اور اس سے زائد عمر کے طلبا کے لئے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی

محکمہ تعلیم سندھ نے یہ فیصلہ این سی او سی کی ہدایت پر  فیصلہ کیا ہے ۔ ویکسینیشن مہم کے دوران ڈائریکٹوریٹ آف اسکولز کی ٹیم دورے کرے گی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی نگرانی میں ویکسینیشن کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close