گریٹر اقبال پارک کیس میں ریمبو گرفتار، ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا

نیوز ڈیسک

لاہور : گریٹر اقبال پارک میں درجنوں افراد کے ہاتھوں ہراساں ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے

پولیس نے عائشہ اکرام کے بیان پر کارروائی کرتے ہوئے اس کے ساتھی ریمبو کو حراست میں لے لیا ہے ۔ واضح رہے کہ عائشہ اکرم نے اپنے بیان کو تبدیل کرتے ہوئے تمام واقعے کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کو ٹھہرا دیا ہے

پولیس حراست میں ریمبو نے میڈیا کے سامنے بیان دیا کہ مجھے پتا ہے اس لڑکی کو کیسے میں زندہ وہاں سے نکال کر گھر لے گیا اور عائشہ اکرام نے مجھے ہی کیس میں نامزد کردیا، یہ نہ میری غلطی ہے اور نہ عائشہ اکرام کی غلطی ہے، مینار پاکستان جانے کا پلان میرا نہیں بلکہ عائشہ اکرام کا تھا، اس نے کسی اور کے ساتھ جانا تھا، لیکن جس کے ساتھ جانا تھا اس کے بھائی کا انتقال ہوگیا تھا جس کی وجہ سے مجھے عائشہ کے ساتھ جانا پڑا

ٹاک ٹاکر عائشہ اکرم کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم ریمبو کا کہنا ہے کہ عائشہ نے نہ جانے کیوں مجھے میڈیا پر بھائی بنایا، مجھے نہیں پتہ کہ گھبرا کر مجھے بھائی بولا

لاہور کی عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم ریمبو نے مزید کہا کہ کسی کی جان بچانے کی یہی سزا ملتی ہے، سبق یہی ملتا ہے کہ کسی کا ساتھ نہیں دینا چاہیئے

ملزم نے کہا کہ دو ماہ سے عائشہ اکرم کا ساتھ دے رہے تھے، مجھ سمیت گرفتار تمام افراد اس کیس کے گواہ بھی ہیں، منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو ایک سال پرانی ہے

ملزم ریمبو نے مزید کہا کہ عائشہ اکرم مقدمے کے ملزمان سے پانچ پانچ لاکھ روپے لینا چاہتی تھی، میں نے اسے کہا کہ رقم کے پیچھے مت بھاگو

ریمبو کا یہ بھی کہنا ہے کہ سمجھانے پر عائشہ اکرم نے غلیظ زبان استعمال کی، اس نے دھمکی دی کہ اس کے مطابق بیان نہ دیا تو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی

واضح رہے کہ مینارِ پاکستان ہاسانی واقعے میں اس وقت ٹوئسٹ آیا، جب متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے اپنے دوست ریمبو کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا

گزشتہ روز عائشہ نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو تحریری بیان جمع کروایا تھا ، جس میں کہا گیا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا، ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں، ان ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا

عائشہ اکرم نے الزام لگایا کہ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے لے چکا ہے، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ۔ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے

ٹک ٹاکر نے الزام عائد کیا ہے کہ ریمبو نے اسے سیلفیاں بناتے ہوئے رش میں دھکیل دیا، ریمبو کے ساتھیوں نے اسے اچھالنا شروع کر دیا، کپڑے پھاڑ دیئے، زیورات اور نقدی چھین لی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close