عدالت نے مبینہ ٹارگٹ کلرز عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو بری کر دیا

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے دو پولیس اہلکاروں کے قتل کے مقدمے میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلرز عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو بری کر دیا

عدالت نے ملزمان کی جانب سے سزا کے خلاف دائر درخواست میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کی سزا برقرار رکھنے کے لئے ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکی، ملزمان کے خلاف مزید کیس نہیں ہیں، تو اُنہیں جیل سے رہا کیا جائے

یاد رہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے دو، دو لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا تھا

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے سال 2000ع میں ایم اےجناح روڈ پر پولیس اہلکاروں ریحان اور نثار کو قتل کیا تھا

ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں دیگر مقدمات بھی زیر سماعت ہیں، عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close