سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا

نیوز ڈیسک

سکھر : صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں، فروری یا مارچ میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے

سکھر پریس کلب کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلی مردم شماری پر اعتراضات ہیں، خواہش ہے ان اعتراضات کو پارلیمنٹ میں بھی لایا جائے

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شروع سے ہی پی ٹی آئی الزام اور انتقام پر کام کرتی آئی ہے، یہ حکومت آرڈیننس پر چل رہی ہے. اب یہ خواب دیکھ رہے ہیں کہ 2023ع میں یہ اپنی اگلی پانچ سال کے لئے حکومت کا آرڈیننس لے آئیں تو یہ خواب ہی رہے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close