Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

واٹس ایپ کی چیٹ ہسٹری ری اسٹور کرنے کا متبادل طریقہ جانیے

By Akhtar Rasool
اکتوبر 12, 2021 2 Min Read
0

سلیکان ویلی : ٹیلی کمیونیکیشن کے ماہرین نے واٹس ایپ کے اینڈرائڈ صارفین کو درپیش دیرینہ مسئلے کا کارآمد متبادل حل پیش کر دیا ہے

واٹس ایپ صارفین کو ایک بڑا مسئلہ اس صورت میں پیش آتا ہے، جب وہ اپنی بیک اپ کی گئی چیٹ ہسٹری کو ری اسٹور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ری اسٹور سو فیصد ظاہر کرنے کے بعد بھی ایپلیکیشن ہینگ ہوجاتی ہے اور نتیجے میں انہیں اپنی چیٹ ہسٹری سے ہاتھ دھونے پڑ جاتے ہیں

واٹس ایپ کی جانب سے ایک سال سے زائد کا عرصہ گذر جانے کے بعد بھی اس خرابی کا حل پیش نہیں کیا جا سکا ہے۔ اس خامی کی وجہ سے صارفین کے پاس بیک اپ ری اسٹور کو ترک کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہتا اور اس کے نتیجے میں اسے ساری چیٹ ہسٹری سے ہاتھ دھونے پڑتے ہیں

اس مضمون میں واٹس ایپ کے اس اہم اور دیرینہ مسئلے کا متبادل حل پیش کیا گیا ہے:

1۔ سب سے پہلے اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو گوگل ڈرائیو سے ان لنک کریں۔ https://drive.google.com پر جا کر اپنے گوگل اکاؤنٹ کو لاگ ان کریں، پھر Settings کو اوپن کریں، Manage Apps پر جائیں، واٹس ایپ میسنجر پر کلک کریں، آپشن پر جا کر  پرDisconnect from Drive پر کلک کریں

2۔ واٹس ایپ کو اَن-انسٹال کریں۔

3۔ فائل مینیجر کو استعمال کرتے ہوئے ’’/user/Android/Media/com.whatsapp/WhatsApp/Databases‘‘ سے سب سے آخر میں Save کی گئی ڈیٹا بیس فائل کو منتخب کریں اور اس کو rename (دوبارہ نام دینا) ’’msgstore.db‘‘ کرکے crypt. ایکسٹینشن کو جوں کا توں رہنے دیں۔ مثال کے طور پر ایکٹینشن ’’.crypt12‘‘ ہے تو پھر ڈیٹا بیس فائل کا نیا نام ’’msgstore.db.crypt12‘‘ ہونا چاہیے۔ اگر یہ پاتھ  موجود نہ ہو تو’’WhatsApp/Databases‘‘ یا پھر ’’/user/WhatsApp/Databases‘‘ کے ساتھ کوشش کریں

4۔ واٹس ایپ کو دوبارہ انسٹال کریں اور اکاؤنٹ سے منسلک نمبر کو استعمال کرتے ہوئے لاگ ان کریں

5۔ لاگ ان کرنے کے بعد واٹس ایپ گوگل ڈرائیو سے بیک اپ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا، لیکن واٹس ایپ کے ڈرائیو سے ان لنک ہونے کی وجہ سے وہ بیک اپ تلاش نہیں کرسکے گا۔ جی ڈرائیو سے بیک اپ میں ناکامی کے بعد واٹس ایپ پہلے سے ری نیم کیے گئے لوکل بیک اپ کو منتخب کرکے کام یابی سے بیک اپ ری اسٹور کردے گا

6۔ چیٹ ہسٹری کو ری اسٹور کرنے کے بعد آپ اپنے واٹس ایپ کو دوبارہ گوگل اکاؤنٹ سے لنک کر سکتے ہیں.

Tags:

Cheat HistoryFeaturessocial mediaWhatsapp
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بچوں میں حسِ مزاح کی موجودگی کس بات کی علامت ہے؟

Next

اشرف غنی ملک سے لاکھوں ڈالر لے کر فرار ہوئے، اشرف غنی کے سابق چیف سیکیورٹی افسر کا بیان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme