Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

آسانی اور سہولت سے پانی صاف کرنے والی ہائیڈروجل ٹکیہ

By Akhtar Rasool
اکتوبر 13, 2021 2 Min Read
0

آسٹن، ٹیکساس : آج کے دور میں پینے کا صاف پانی ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے، اس مسئلے کے حل کے لیے وقتاً فوقتاً مختلف حل پیش کیے جاتے رہے ہیں، حال ہی میں ایک کم خرچ ہائیڈروجل ٹکیہ متعارف کروائی گئی ہے، جو ایک لیٹر دریائی پانی کو صرف ایک گھنٹے میں پینے کے قابل بناسکتی ہے

اس ضمن میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق آسٹن میں واقع یونیورسٹی آف ٹیکساس کے سائنسدانوں نے ایک نئی ہائیڈروجل ٹیبلٹ بنائی ہے، جسے استعمال کرکے ایک گھنٹہ فی لیٹر کے حساب سے پانی صاف کیا جاسکتا ہے۔ دریا کا پانی بھی براہِ راست پینے کے قابل نہیں ہوتا اور اسے ابالنا پڑتا ہے، جبکہ گرافین فلٹر، کلورین ڈسپینسر اور دیگر طریقے بھی ہر پسماندہ آبادی کی پہنچ میں نہیں ہوتے

ہائیڈروجل بنانے کے لیے توانائی کی ضرورت نہیں پڑتی، جبکہ خرچ بھی بہت کم ہوتا ہے۔ تیار ہونے کے بعد اسے برتن میں ڈالنے سے بیکٹیریا اور مضر جراثیم کی بڑی تعداد تلف ہوجاتی ہے۔ گولی پانی میں جاکر ہائیڈروجن پرآکسائیڈ خارج کرتی ہے۔ اس سے کاربنی ذرات سرگرم ہوکر بیکٹیریا کو مارنے لگتے ہیں۔ ماہرین کے دعوے کے مطابق اس عمل میں کوئی مضر شے بطور بائے پراڈکٹس پیدا نہیں ہوتی

اگرچہ اس کی آزمائش فی الحال چھوٹے پیمانے پر ہی کی گئی ہے، لیکن ہائیڈروجل ٹکیہ کو تجارتی پیمانے پر بنانا بھی بہت آسان ہوگا۔ پھر ان گولیوں کو تمام اشکال اور جسامت میں ڈھالا جاسکتا ہے۔ ماہرین پرامید ہیں کہ یہ انقلابی ایجاد پوری دنیا میں پینے کے پانی کی قلت دور کر سکتی ہے اور یوں صاف پانی ہر ایک کی رسائی میں آسکتا ہے

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کی ٹیم نے تجارتی پیمانے پر اس کی تیاری شروع کرنے پر کام کا آغاز کر دیا ہے.

Tags:

Hydrogel pillowWaterWater Filter
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ہونڈا اٹلس نے نئی سی جی 125  پچپن تبدیلیوں کے ساتھ پیش کر دی

Next

ڈینگی بخار کی علامات جانیے اور محفوظ رہیے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme