Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

آسمانی پتھر چھت توڑ کر سوئی ہوئی خاتون کے تکیے پر آ گرا!

By Akhtar Rasool
اکتوبر 13, 2021 2 Min Read
0

برٹش کولمبیا : کینیڈا کے ایک چھوٹے شہر سینٹ لوئی میں چند روز قبل ایک عجیب واقعہ اس وقت پیش آیا، جب ایک آسمانی پتھر (شہابی ٹکڑا) ایک سوئی ہوئی خاتون کے گھر کی چھت توڑتے ہوئے ان کے بستر پر آگرا اور تکیے میں دھنس گیا۔ اس واقعے میں خاتون کا سر بال بال بچ گیا ورنہ ان کی موت یقینی تھی

تفصیلات کے مطابق چار اکتوبر کو علاقے میں کئی لوگوں نے ایک روشن گولے کو زمین پر آتے دیکھا اور اس وقت سینٹ لوئی جھیل میں موجود کچھ لوگوں نے اس کا زمین پر آتے ہوئے مشاہدہ بھی کیا تھا۔ یہ پتھر لونگ ٹائم گولڈن کے علاقے میں رہنے والی خاتون کے گھر پر جا گرا

رتھ ہیملٹن نامی خاتون چھت ٹوٹنے کی زوردار آواز سے بیدار ہوئیں اور انہیں اپنے چہرے پر گھر کی مٹی اور ملبہ محسوس ہوا۔ گہری نیند سے بیدار ہونے کے بعد جب ان کے اوسان بحال ہوئے تو وہ بستر سے کود کر باہر نکلیں اور لائٹ جلائی۔ خاصی دیر تک انہیں سمجھ ہی نہیں آیا کہ اصل میں ہوا کیا ہے؟

یکایک ان کی نظر اپنے بستر کے تکئے پر پڑی، جہاں ایک آلو نما پتھر رکھا تھا۔ اس کے بعد رُتھ نے پولیس کو مدد کے لیے پکارا اور وہ کہنے لگیں کہ پہلے انہیں سمجھ ہی نہیں آیا کہ آخر ماجرا کیا ہے۔ پولیس نے بعد میں کہا کہ یہ آسمانی پتھر ہے، جو چھت کو توڑتے ہوئے گھر میں آگرا ہے

اس واقعے میں خاتون بالکل محفوظ رہیں اور انہوں نے شہابی ٹکڑے کو اپنے گھر میں سجاکر رکھ دیا ہے۔ رُتھ کے مطابق شاید یہ پتھر اربوں سال قدیم ہو، جسے ان کے نواسے نواسیاں بڑے شوق سے دیکھیں گے۔ جب انشورنس کا عملہ نقصان کا اندازہ کرنے ان کے انشورنس شدہ گھر آیا تو اعتراف کیا کہ ایسا واقعہ انہوں نے کبھی نہیں دیکھا تھا.

Tags:

Heavenly stoneMeteor piece
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ڈینگی بخار کی علامات جانیے اور محفوظ رہیے

Next

ایک گاؤں جہاں کبھی بارش نہیں ہوتی ، وجہ جان کر آپ دنگ  رہ جائیں گے!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme