آٹا، چینی مافیا قوم پر مسلط، چوروں کا ٹولہ ملک تباہ کررہا ہے، حافظ نعیم

نیوز ڈیسک

کراچی : امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور دیگر اشیاء کی قیمتوں سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف بیت المکرم مسجد تا حسن اسکوائر، گلشن اقبال مین یونیورسٹی روڈ پر ”عوامی احتجاجی مارچ“ منعقد ہوا. مارچ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی

مارچ سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈپٹی سکریٹریز کراچی عبد الرزاق خان، یونس بارائی، مذہبی رہنما علامہ اطہر مشہدی و دیگر نے خطاب کیا

حافظ نعیم الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت آٹا اور چینی مافیا قوم پر مسلط ہے، چوروں کاٹولہ ملک کو تباہ کر رہا ہے جب کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ہم کرپشن ختم کر رہے ہیں. حکومت کی جانب سے عوام پر مسلسل پیٹرول بم پھینکے جارہے ہیں اور اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کیا جارہا ہے. بنیادی چیزوں پر ٹیکس لگا کر عوام کا جینا مشکل کردیا ہے. ہر ماہ منی بجٹ کے نام سے نیا ٹیکس لگادیا جاتا ہے

انہوں نے کہا کہ حکمران بتائیں کہ آئی ایم کی ڈکٹیشن پر بجلی، گیس کی قیمتیں کیوں بڑھائی جارہی ہیں، جاگیردار اور سرمایہ داروں پر ٹیکس کیوں نہیں لگایا جاتا، پلی بارگین کے نام پر جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کا ٹیکس کیوں معاف کر دیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close