Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریںعالمی

امریکی ٹاسک فورس کا اسپرین کے استعمال کے متعلق اہم ہدایت نامہ

By Akhtar Rasool
اکتوبر 18, 2021 2 Min Read
0

میری لینڈ : امریکا میں امراض سے بچاؤ سے متعلق ٹاسک فورس نے اپنے ہدایت نامے میں کہا ہے کہ صحت مند افراد کے لیے روزانہ اسپرین کا استعمال نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے

یہ بات گزشتہ دنوں مذکورہ ٹاسک فورس کی تازہ رہنما ہدایات (گائیڈ لائنز) میں کہی گئی ہے، جو اسپرین کے استعمال سے متعلق درجنوں تحقیقات کا جائزہ لینے کے بعد جاری کی گئی ہیں

امریکی ٹاسک فورس (یو ایس پی ایس ٹی ایف) نے اپنی نئی گائیڈ لائنز میں خاص طور پر چالیس سال سے زیادہ عمر کے ان افراد کو خبردار کیا ہے، جنہیں دل کی کوئی بیماری نہیں ہوئی ہے، لیکن وہ احتیاط کے طور پر روزانہ 80 ملی گرام سے 100 ملی گرام جتنی اسپرین استعمال کررہے ہیں

ٹاسک فورس کی سفارشات میں واضح کیا گیا ہے کہ جو مریض اپنے ڈاکٹر کے مشورے پر اسپرین کی مخصوص خوراک روزانہ استعمال کر رہے ہیں، وہ اپنا معمول تبدیل نہ کریں کیونکہ نئی رہنما ہدایات صرف صحت مند افراد کے لیے ہیں

اگر طبی معائنے کے بعد چالیس سال سے زائد عمر کے کسی صحت مند شخص کےلیے دل کے دورے یا فالج کے حملے کا امکان دس فیصد تک ہے تو اسے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر اسپرین کا روزانہ استعمال نہیں کرنا چاہیے

امریکی ٹاسک فورس (یو ایس پی ایس ٹی ایف) کے مطابق، نئی رہنما ہدایات کا مقصد ہر گز یہ نہیں کہ اسپرین کو نقصان دہ قرار دیا جائے، تاہم یہ بھی ضروری ہے کہ اسپرین جیسی عام دوا کے غیر ضروری استعمال سے ممکنہ نقصانات بالخصوص جریانِ خون (ہیموریج) کے اضافی خطرے سے عوام کو خبردار کردیا جائے

ان گائیڈ لائنز میں ڈاکٹروں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے مریضوں کو اسپرین تجویز کرتے وقت احتیاط کا مظاہرہ کریں.

Tags:

American Task ForceAspirinMedicineUSA
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گول پر جشن اور دھمال، فٹبال اسٹیڈیم کا اسٹینڈ گر گیا!

Next

پاکستان میں پندرہ لاکھ بچوں کو مفت پڑھانے والی آن لائن اکیڈمی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme