مولانا سے لے کر بلاول تک سب اپوزیشن رہنما آرمی چیف سے اکیلے ملاقات کرتے ہیں، شیخ رشید

نیوز ڈیسک

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بھی آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات کر چکے ہیں اور جلد مولانا کی ملاقات کا وقت اور جگہ بھی بتادوں گا

وہ فیصل آباد ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ میری بات سے ادھم کیوں مچ گیا، کیا آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنا اعزاز کی بات نہیں؟ مولانا سے لے کر بلاول تک سب اپوزیشن رہنما آرمی چیف سے اکیلے ملاقات کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان بھی آرمی چیف سے تنہا ملاقات کر چکے ہیں، جلد مولانا کی ملاقات کا وقت اور جگہ بھی بتادوں گا

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کون سا سیاسی لیڈر ہے جو کہتا ہے کہ آرمی چیف سے نہیں ملتا، میں اب ہر شہر میں ایسے ایک لیڈر کو بے نقاب کروں گا، سابق گورنر سندھ محمد زبیر 36 سال سے جنرل باجوہ سے نہیں ملے تھے، اب درخواست کر کے آرمی چیف سے ملاقات کی اور نواز شریف اور مریم نواز کا کیس لڑا، نواز شریف کا ایک سال سے ٹویٹر اکاؤنٹ بھی اسی لئے بند تھا کہ شاید جان بخشی ہو جائے، نواز شریف نے اداروں کو للکار کر خود اپنی قبر کھود لی یے

شیخ رشید نے کہا کہ بلاول ابھی پیدا نہیں ہوئے تھے جب میں قومی سلامتی کمیٹی کا رکن تھا، اگر بینظیر زندہ ہوتی تو بلاول کو بتاتی کہ شیخ رشید کون ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی نے چار ماہ کا ٹائم دیا تو میں بھی انہیں چار ماہ کا ٹائم دیتا ہوں، اے پی سی کے ممبران قوم کو بہکانا چاہتے ہیں، ملک کو لوٹ کر کھا لیا اب  آپ کس منہ سے قوم سے ساتھ مانگتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن استعفے دے ہم کل الیکشن کرا دیں گے تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی سے استعفے نہیں دے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close