شاہی خاندان، رتبہ اور دولت ٹھکرا کر جاپانی شہزادی نے ’عام آدمی‘ سے شادی کر لی

ویب ڈیسک

ٹوکیو : جاپان کی شہزادی ماکو نے شاہی رتبے سے دستبردار ہو کر اپنے محبوب اور سابقہ ہم جماعت کیے کومورو سے شادی کر لی

جاپانی قوانین کے تحت اگر شاہی خاندان کی کوئی خاتون رکن کسی ’عام آدمی‘ سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اسے شاہی رتبے سے دستبردار ہونا پڑتا ہے۔ یہ قانون صرف شاہی خاندان کی خواتین پر لاگو ہوتا ہے، جبکہ شاہی خاندان کے مردوں کو اس سے استثنیٰ حاصل ہے

شادی کے بعد شہزادی ماکو نے شاہی خاندان سے ملنے والے تیرہ لاکھ ڈالرز کی رقم وصول کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ جاپان کی شاہی روایات کے مطابق جب شاہی خاندان کی کوئی خاتون رکن شادی کے بعد محل سے رخصت ہوتی ہے تو اسے تیرہ لاکھ ڈالرز دیے جاتے ہیں

اس طرح وہ شاہی رتبے اور شادی پر ملنے والی دولت دونوں کو ٹھکرا دینے والی جاپان کے شاہی خاندان کی پہلی خاتون بن گئی ہیں

توقع ہے کہ شادی کے بعد یہ نوبیاہتا جوڑا امریکہ منتقل ہو جائے گا جہاں کیے کومورو بطور وکیل کام کریں گے

مقامی میڈیا میں جوڑے کی نقل و حمل اہم موضوع کے پر زیرِ بحث رہا۔ ان کی شادی کا برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کی کہانی سے موازنہ کرتے ہوئے میڈیا نے ان دونوں کو ’جاپان کا ہیری اور میگھن‘ قرار دیا ہے، کیونکہ میگھن کی طرح کومورو شہزادی ماکو سے محبت کی وجہ سے کافی سخت نگرانی میں رہے تھے. جبکہ منگل کو اس شادی کے خلاف چند جاپانی شہریوں نے مظاہرہ بھی کیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close