مہنگی چینی، مل مالکان نے عوام کی جیب سے اضافی 265 ارب روپے نکال لیے

نیوز ڈیسک

کراچی : مہنگی چینی بیچ کر حکومت شوگر مل مالکان کو 265 ارب روپے کا اضافی فائدہ پہنچا چکی ہے، صرف رواں سال کے پہلے دس مہینوں میں شوگر مل مالکان 67 ارب روپے کا اضافی منافع لے گئے ہیں

رپورٹس کے مطابق حکومت نوٹس لیتی اور عوام کو دلاسے دیتی رہ گئی لیکن ملک کے کئی شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت ریکارڈ 150 روپے تک پہنچ گئی ہے

حکومت اس سے پہلے درآمدی چینی کا ٹینڈر تین بار منسوخ کر چکی ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینڈر مہنگی ترین بولی کے باعث منسوخ کیا گیا

حکومت کی جانب سے سارا الزام شوگر مافیا پر ڈال کر بری الذمہ ہونے کی کوشش نے صورتحال کو مزید مضحکہ خیز بنا دیا ہے. عوام پوچھ رہے ہیں کہ اگر یہ سب کچھ مافیا کر رہی ہے تو پھر حکومت کیا کر رہی ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close