ٹرمپ نے چین کی طرف سے بگرام ایئربیس پر قبضہ کرنے کا خدشہ ظاہر کر دیا

ویب ڈیسک

واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی طرف سے بگرام ایئربیس پر قبضہ کرلے دیگر ملکوں کے لیے خطرہ بننے کا خدشہ ظاہر کیا ہے

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر جو بائیڈن کی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلاء شرمناک طریقے سے ہتھیار ڈالنے کی طرح کیا گیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ حکومت میں ہوتے تو افغانستان سے ہمارے فوجیوں کا انخلا طاقت کے اظہار کے ساتھ ہوتا جوبائیڈن نے شرمناک طریقے سے انخلا کیا، جو ہتھیار ڈالنے کی طرح تھا

افغان طالبان سے گزشتہ برس امریکی فوج کے بحفاظت انخلا کا معاہدہ کرنے والے سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کسی بھی صورت یوں بگرام ایئربیس کو خالی نہیں کرتی اور افغانستان سے نکلنے کے بعد بھی ہماری فورسز کے پاس بگرام ایئربیس کا کنٹرول برقرار رہتا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بگرام ایئربیس چین کی جوہری تنصیبات سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے، اس لیے اب چین بگرام پر بآسانی قبضہ کر کے دیگر ممالک کے لیے خطرہ بن سکتا ہے

سابق امریکی صدر نے فوج کے سربراہ اور جنرلز کو اس تمام صورت حال کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ فوجی جنرلز کو چاہیے تھا کہ وہ امریکی صدر بائیڈن کو طاقت کے ساتھ انخلا اور بگرام ایئربیس نہ چھوڑنے پر قائل کرتے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close