گلاسگو : دنیا کی چھ بڑی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کر لیا
کمپنیوں کے مطابق ان کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی اور پوری دنیا میں بدلتی آب و ہوا کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ ماحول دوست گاڑیاں بنانے پر کام شروع کر دیا گیا ہے
رپورٹ کے مطابق گاڑیاں بنانے والی دنیا کی چھ بڑی کمپنیوں نے ماحول دوست قدم اٹھاتے ہوئے 2040ع تک پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی کاروں کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے
گلاسگو میں جاری ماحولیاتی کانفرنس کے دوران گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے یہ عہد کیا کہ وہ آب و ہوا کو آلودگی سے بچانے میں جو کردار ادا کرسکے وہ کریں گے
سوئیڈن کی والوو، امریکا کی فورڈ اور جنرل موٹرز، جرمنی کی مرسیڈیز بینز، چین کی بی وائی ڈی اور جیگوار لینڈ روور نے پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی کاروں کی پیداوار بند کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں.