وزیراعظم کے معاون نے ملکی حالات کا ذمہ دار سابق جرنیلوں کو ٹھہرا دیا!

نیوز ڈیسک

کراچی : وزیر اعظم کے معاون علی نواز اعوان نے پاکستان کے مسائل اور حالات کا ذمہ دار سابق جرنیلوں کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جنرل نے قوم کو جہاد کرنے کا کہا جبکہ دوسرے نے ’روشن خیال اعتدال‘ کو راہ دی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی علی نواز اعوان نے پاکستان کے سابق جرنیلوں اور سابق آرمی چیفس کو ملک کو درپیش بعض مشکلات کا ذمہ دار ٹھہرایا، یہ بات انہوں نے ایک ٹی وی شو کے دوران کہی

علی نواز اعوان کو شو میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کے ساتھ بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا اور جلد ہی یہ بحث گرما گرمی میں بدل گئی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ آئیڈیل ازم نے اس ملک کو کتنا نقصان پہنچایا ہے، اس پر آپ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جنونیت نے اس ملک کو جتنا نقصان پہنچایا ہے، اس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے

ان کا کہنا تھا کہ مثال کے طور پر اسکندر مرزا، جنرل ایوب خان، جنرل ضیاء الحق اور جنرل پرویز مشرف کو لے لیں۔ اعوان نے سابق آرمی چیف جنرل ضیاء اور مشرف کا ذکر کرتے ہوئے تنقید کی کہ ایک عوام کو جہاد فی سبیل اللہ میں حصہ لینے پر زور دیتا ہے، جبکہ دوسرا کہتا ہے کہ وہ روشن خیال اعتدال چاہتا ہے

انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیفس میں سے ایک پاکستان کو کسی اور کی جنگ میں دھکیلنے کا ذمہ دار ہے، جبکہ دوسرا ملک میں ہونے والے ڈرون حملوں کا ذمہ دار ہے

اعوان نے پرویز مشرف پر ایک اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل پاکستان کے اپنے شہریوں کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے دوسرے ممالک کے حوالے کیا جاتا تھا

آئیڈیلزم کا دفاع کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے پی ٹی آئی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی چھبیس سال پہلے بنی تھی اور اس وقت سے لے کر اب تک محنت کے بل بوتے پر آگے بڑھ رہی ہے

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری تین سالہ حکومت کا ان کی جنونیت سے کیسے موازنہ کر سکتے ہیں، جنہوں نے پاکستان کو تباہ کر دیا؟

اس پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ تو پھر آپ نے بھی ملک کو تباہ کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے، اب یہ ٹھیک ہے نا؟

علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کو یہ بھی دکھائیں گے کہ ہم چیزوں کو کیسے ٹھیک کر سکتے ہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ تم نے انہیں جہاد فی سبیل اللہ کہہ کر پوری نسلیں تباہ کر دیں۔

ریٹائرڈ جنرل نے جواب دیا کہ آپ کو بتاتا چلوں کہ ملک کو تباہ کرنے کے لیے آپ کو صرف ایک سال درکار ہے، آپ کو اس کے لیے تین سال کی ضرورت نہیں ہے

اس پر سابق جرنیلوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون نے جواب دیا کہ "پھر آپ نے سینتیس سال کیوں لگائے؟”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close