ملیر کراچی : ناظم جوکھیو قتل کیس میں سیشن کورٹ نے نامزد ملزم سلیم سالار کی عبوری ضمانت منظور کر لی
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس کے ملزمان کو پیش کیا گیا، اس موقع پر عدالت نے قتل کیس میں نامزد ملزم سلیم سالار کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو تین لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا
سیشن جج ملیر نے ملزم کو 22 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے
پولیس کاکہنا ہے کہ ملز م پر ناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے، ملزم کے خلاف میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے
اس سے قبل گزشتہ روز ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے حفاظتی ضمانت بھی منظور کی تھی
ناظم جوکھیو کے قتل کے الزام جام عبدالکریم کے بھائی ایم پی اے جام اویس سمیت چھ ملزمان پہلے ہی پولیس حراست میں ہیں.