Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

کینسر کا مفت علاج؛ سندھ میں پاکستان کا پہلا پروٹان تھراپی یونٹ بنانے کا فیصلہ

By Akhtar Rasool
نومبر 13, 2021 2 Min Read
0

کراچی : کینسر کے مفت علاج کے لئے سندھ میں پاکستان کا پہلا پروٹان تھراپی یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت گمبٹ میں کینسر کے مفت علاج کے لیے پروٹان تھراپی یونٹ قائم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا

اجلاس میں پروٹان تھراپی طریقہ علاج پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر پیر عبدالقادر شاہ جیلانی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز گمبٹ کے سربراہ ڈاکٹر رحیم بخش، لاڑکانہ انسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ ریڈیو تھراپی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالصمد، نمرا جامشورو کے ڈاکٹر شاہد اقبال، اسپیشل سیکریٹری نور محمد شاہ اور دیگر بھی موجود تھے

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ کو پروٹان تھراپی طریقہ علاج پر آگاہی دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مذکورہ ٹیکنالوجی حاصل ہونے سے پاکستان ایشیا میں اس طرح کا علاج دینے والا پہلا ملک بن جائے گا، جبکہ ملیشیا بھی اس پروٹان تھراپی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے کوشاں ہے

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ پروٹان تھراپی علاج میں مریض کا آپریشن کیے بغیر وائیٹل آرگن (جگر، پھیپھڑوں، گردے وغیرہ) کا علاج ممکن ہوسکے گا، جبکہ مریض کی جلد صحت یابی بھی یقینی ہوسکے گی

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ گمبٹ میں پروٹان تھراپی کی سہولت حاصل ہونے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر پچاس مریضوں کا علاج ہو سکے گا، جبکہ آنے والے دنوں میں اس تعداد کو مزید بڑھایا بھی جا سکتا ہے

اجلاس کو آگاہی دی گئی کہ اس وقت دنیا کے مختلف ملکوں میں اس طرح کی 89 پروٹان تھراپی مشینوں سے ڈیڑھ لاکھ مریضوں کا اعلاج کیا جا چکا ہے

واضح رہے کہ پروٹان تھراپی سے مریض کے ٹشوز کو نقصان پہنچائے بغیر کینسر کے اثرات کو ختم کیا جاتا ہے، اس طرح سے مریض کے روایتی علاج میں آنے والے اخراجات اور تکالیف کو بھی کم کیا جا سکے گا

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ اس منصوبے پر ایک ہزار ملین کے قریب لاگت آئے گی، جبکہ اس ضمن میں محکمہ صحت سندھ کی سفارش پر سمری وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھیج دی گئی ہے

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ گمبٹ میں کینسر کے مفت علاج کے لیے پروٹان تھراپی یونٹ قائم ہونے سے بہت سے لوگوں کو بہترین علاج فراہم ہوگا

اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں کینسر کے علاج کے لیے سائبر نائف اور گاما نائف جیسی سہولیات بھی موجود ہیں

بتایا گیا کہ گمبٹ میں جگر کی پیوند کاری کے پانچ سو کامیاب آپریشن کیے جا چکے ہیں جبکہ گردے کے ٹرانسپلانٹیشن کے ڈیڑھ سو آپریشنز ہوئے ہیں، علاوہ ازیں اب تک کارنیا سرجری کے بھی ڈیڑھ سو آپریشن کیے گئے ہیں

اجلاس کو بتایا گیا کہ گمبٹ انسٹیٹیوٹ میں قائم پاکستان کے سب سے بڑے بون میرو ٹرانسپلانٹیشن سینٹر میں دس مریض علاج کے بعد صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے پروٹان تھراپی اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے ہدایت کی.

Tags:

Bone marrow transplantationProton Therapy SindhSindh Cancer Free TreatmentSindh Government
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں روبوٹک سرجری کا آغاز

Next

پام آئل کینسر کے پھیلاؤ کا باعث بنتا ہے، نئی تحقیق

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme