ٹک ٹاک نے ڈزنی کرداروں کی آوازیں متعارف کرادیں

ویب ڈیسک

بیجنگ : ایک محتاط اندازے کے مطابق ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد 2022ء میں ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی. تیزی سے مقبول ہوتی ایپ نے اب جدت لاتے ہوئے ٹیکسٹ ٹو اسپیچ فیچر کے طور پر ڈزنی کے مشہور مرد و خواتین کی آوازیں متعارف کرادی ہیں

اس ضمن میں ڈزنی اور ٹک ٹاک کمپنی کے درمیان باقاعدہ معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے اپنے مشہور ڈزنی کرداروں کی آوازیں سن کر انہیں استعمال کیا جا سکے گا

اس فیچر کے حوالے سے ٹک ٹاک کمپنی کا خیال ہے کہ اس سے ایک جانب تو لوگوں تک پیغام پہنچانے اور دائرہ وسیع کرنے میں مدد ملے گی۔ دوسرے انسٹا گرام نے بھی اسی طرح کا ریل فیچر پیش کیا ہے اور ٹک ٹاک نے اس کا عملی جواب دیا ہے۔ ٹک ٹاک کے مطابق یہ فیچر نوعمر صارفین کو پسند آئے گا جو تخلیقی انداز کی تلاش میں رہتے ہیں

دوسری جانب اہم اقدام کے تحت ٹک ٹاکر نے مونیٹائزیشن اور رقم کمانے کے کئی آپشن بھی پیش کیے ہیں۔ جس کی وجہ سے سوشل میڈیا کے ذریعے رقم کمانے کے مقصد کے حامل صارفین کے لیے ٹک ٹاک کی کشش مزید بڑھ جائے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close