حقیقی ”گجنی“ ، جسے چھ گھنٹے سے زیادہ کچھ یاد نہیں رہتا!

ویب ڈیسک

برلن : جرمنی سے تعلق رکھنے والا شخص ایک حادثے کے بعد عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہو گیا، جسے اب چھ گھنٹے سے زیادہ وقت گزرنے کے کچھ بھی یاد نہیں رہتا

اگر آپ ”گجنی“ نہیں ہیں تو آپ کو یاد ہوگا کہ عامر خان نے اپنی ایک فلم ”گجنی“ میں ایسا کردار نبھایا تھا جسے یادداشت کے مسائل کا سامنا تھا، اور وہ باتیں بھول جانے کی بیماری کا شکار تھا

اس دماغی صورتحال کو دراصل anterograde amnesia or short term memory loss کہتے ہیں، جس میں مبتلا انسان کی یاد داشت کچھ منٹوں، گھنٹوں یا دنوں بعد چلی جاتی ہے

اب جرمنی میں ایک شخص کو حقیقی زندگی کا ”گجنی“ قرار دیا جا سکتا ہے، جو چھ گھنٹے سے پہلے کی باتیں بھول جاتا ہے

اس کا نام ڈینیئل ہے، جو چھ سال پہلے تیز رفتاری کے باعث خوفناک حادثے کا شکار ہوا تھا، جس کی وجہ سے اسے سر اور دماغ میں شدید چوٹیں آئی تھیں

اس حادثے کے بعد وہ بلکل اسی طرح کی تکلیف دہ صورتحال کا شکار ہو گیا، جو فلم گجنی میں دکھائی گئی تھی. اب وہ اپنے روزمرہ کے امور انجام دینے کے لئے اپنے پاس ایک ڈائری رکھتا ہے، جس میں اس کے کاموں، دوستوں اور رشتے داروں سے متعلق تفصیلات لکھی ہوئی ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close