لاہور : پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
فیصلے کے مطابق اب شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ہی ڈومیسائل تصور کیا جائے گا
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد اس کا نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے
اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ ڈومیسائل کے حصول میں بڑھتی ہوئی مشکلات اور رشوت کی وصولی کی شکایات پر کیا گیا ہے
واضح رہے کہ پاکستان میں ڈومیسائل کا اجرا 1951ع میں سٹیزن ایکٹ کے تحت عمل میں لایا گیا تھا، جس کا مقصد بھارت سے ہجرت کرنے والوں کو شہریت کا سرٹیفکیٹ دینا تھا.