Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

وزیر اعظم کی صوبوں کو دو ماہ میں لینڈ ڈیٹا کی تصدیق کرانے کی ہدایت

By Akhtar Rasool
نومبر 20, 2021 3 Min Read
0

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سروے آف پاکستان کے محکمے کی مدد سے ”میپنگ ڈیٹا“ کی تصدیق دو ماہ کے اندر مکمل کر لیں، تاکہ ریاستی اراضی پر کیے گئے غیر قانونی قبضوں کو خالی کرایا جائے

اس ضمن میں صوبوں پر بھی زور دیا گیا کہ وہ جلد از جلد سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف قانون سازی کا عمل مکمل کریں

وزیراعظم خان نے یہ ہدایات قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیر و ترقی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں

انہوں نے صوبائی حکومتوں اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کی جانب سے تجاوزات کے خلاف زیر التوا مقدمات کی موثر پیروی کا حکم دیتے ہوئے تجاوزات سے پاک زمین پر شجر کاری کرنے پر زور دیا

اس موقع پر سرویئر جنرل آف پاکستان نے ملک میں کیڈسٹرل میپنگ (زمین کی ملکیت ظاہر کرنے والے نقشے) پر تفصیلی بریفنگ دی

بریفنگ میں اجلاس کو بتایا گیا کہ 88 فیصد سرکاری اراضی پر نقشہ سازی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، جس سے انکشاف ہوا ہے کہ کھربوں روپے مالیت کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے

یہ بھی بتایا گیا کہ کیڈسٹرل میپنگ سے سرکاری زمینوں کی ملکیت کو ڈیجیٹل بنانے میں مدد ملے گی

بریفنگ کے مطابق زیادہ تر تجاوزات واپڈا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ریلوے کے علاوہ جنگلات کی زمینوں پر کی گئی ہیں

اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کے اگلے مرحلے میں نجی زمینوں کی ڈجیٹلائزیشن کا عمل صوبائی حکومتوں کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا

قبل ازیں اسلام آباد میں نیا پاکستان پروگرام کے تحت زیر تعمیر فراش ٹاؤن کے دورے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں کبھی بھی حکومت نے گھروں کی تعمیر کے لیے کم آمدن والے افراد کی مدد نہیں کی نہ ہی بینکوں سے گھروں کی تعمیر کے لیے قرضوں کے حصول پر کبھی توجہ دی گئی

وزیراعظم نے کہا کہ پیسے والے افراد تو بآسانی گھر تعمیر کرسکتے ہیں، متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے اپنا گھر بنانا انتہائی مشکل تھا

عمران خان نے کہا کہ اس لیے ہم نے سب سے پہلے ایک انفرا اسٹرکچر قائم کرنے کی کوشش کی، کیوں کہ یہاں ہاؤسنگ فنانس کے حالات ہی نہیں تھے

انہوں نے کہا کہ بھارت میں 10فیصد، ملائیشیا میں 30 فیصد جبکہ مغربی ممالک میں 80 فیصد زائد گھر بینکوں سے قرض لے کر بنائے جاتے ہیں، جبکہ پاکستان میں سال 2018ع میں 0.2 فیصد گھروں کو قرضے ملتے تھے

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فوکلوژر لا کو عدالتوں سے منظور کروانے میں دو سال کا عرصہ لگا، جس کے بعد پہلی مرتبہ بینکوں نے قرضے دینے شروع کیے، خاص کر حکومت نے کم آمدن والے افراد کو قرض دینے کے لیے نجی شعبے کو مراعات فراہم کی

انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا کہ کم آمدن والے طبقے کو گھر بنانے کے لیے ابتدائی پانچ سال میں پانچ فیصد شرح سود پر سبسڈی فراہم کی جائے گی،  غریب طبقے کو دو فیصد شرح سود پر سبسڈائزڈ کیا گیا، جبکہ دس مرلے کے گھر بنانے والوں کے لیے سات فیصد مارک اپ پر قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔ل

وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت نے اس مد میں سبسڈی دینے کے لیے پینتیس ارب روپے مختص کیے

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو پہلے ایک لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے ان میں ہر گھر کے لیے تین لاکھ روپے کی سبسڈی رکھی گئی، جس سے لوگوں کو قرضوں کی ادائیگی کی قسط دینے میں مدد ملے گی

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ قرضوں کی قسط کرایے جتنی ہو تا کہ جتنا وہ کرایہ ادا کرتے تھے اتنی قسط بھر کر اپنے گھر کے مالک بن سکیں

انہوں نے بتایا کہ اس وقت نجی طور پر، دیگر اداروں کی جانب اور بینکوں سے لیے قرضوں کی مدد سے ایک لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں جبکہ بینکوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے دو کھرب چھبیس ارب روپے قرض کی اکسٹھ ہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، جس میں نوے ارب روپے کا قرضہ منظور کیا جاچکا ہے

انہوں نے بتایا کہ گھر بنانے کے لیے اب تک چوبیس ارب روپے کا قرض دیا جاچکا ہے اور کم لاگت والے ایک لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں.

Tags:

Federal Housing SchemesPakistan GovernmentProvincial Land Record Data
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سٹیزن پورٹل شکایات پر سرکاری افسران کی جعلی کارروائیوں کا انکشاف

Next

پنجاب میں ڈومیسائل ختم کر دیا گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme