اسلام آباد – پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون پر فی منٹ کال سستی کردی، پی ٹی اے نے آؤٹ گوئنگ کال 70 پیسے سے کم کرکے 50 پیسے فی منٹ کردی ہے
پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق ایم ٹی آر میں کمی ٹیلی کام انڈسٹری کے ساتھ مشاورت کے بعد کی گئی، یکم جنوری 2022ع سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ 50 پیسہ فی منٹ ہوگا
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام آپریٹرز کی موجودہ ٹرمینیشن ریٹس پر نظر ثانی کی درخواستیں آئی تھیں، جس کے بعد مقامی، طویل اور بین الاقوامی کالز کے لیے ایم ٹی آر کا تعین کیا گیا
پی ٹیاے اعلامیے کے مطابق جنوری سے جون 2022 تک ایم ٹی آر 50 پیسہ فی منٹ ہوں گے،جب کہ جولائی 2022 سے جون 2023 تک ایم ٹی آر 40 پیسہ فی منٹ ہوں گے
پی ٹی اے اعلامیہ میں کہا گیا کہ جولائی 2023 کے بعد ایم ٹی آر 30 پیسہ فی منٹ ہوں گے.