Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

بلدیاتی الیکشن، وزیراعظم کا خود فرنٹ فٹ پر آکر کھیلنے کا فیصلہ

By Akhtar Rasool
نومبر 26, 2021 2 Min Read
0

لاہور – اطلاعات ہیں کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو کمزور کرنے کی مہم کا توڑ کرنے اور تحریک انصاف کے ورکرز اور ممکنہ بلدیاتی امیدواروں کو بھرپور طریقہ سے فعال کرنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے ”عوامی رابطہ مہم“ شروع کر کے خود میدان میں اتر کر فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں وزیر اعظم پنجاب میں دو جبکہ دیگر صوبوں میں ایک ایک بڑے جلسوں سے خطاب کر کے تحریک انصاف کا پاور شو کریں گے

ذرائع کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے عمران خان نے اپنے وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی و صوبائی وزراء کے تمام تر تحفظات اور مشوروں کو مسترد  کرتے ہوئے الیکشن تیاریاں شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے

جب کہ اطلاعات ہیں کہ لاہور کے لارڈ میئر کے لئے موجودہ وفاقی وزیر توانائی میاں حماد اظہر کو ”گرین سگنل“ مل گیا ہے

ذرائع کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تحریک انصاف کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز سمیت وفاقی و صوبائی وزراء نے وزیر اعظم کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی کہ اس وقت مہنگائی کی صورتحال کے سبب عوامی رائے حکومت کے حق میں نہیں ہے، لہٰذا الیکشن موخر کردیا جائے، تاہم وزیر اعظم نے حکم دیا کہ ہر صورت الیکشن ہوگا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے موزوں بلدیاتی امیدواروں کی تلاش کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے لاہور کے لارڈ میئر کے براہ راست الیکشن کے لئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کو سب سے مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے، کیونکہ ان کے والد میاں اظہر سابق گورنر اور سابق لارڈ میئر لاہور رہے ہیں، جبکہ لاہور کی آرائیں برادری سمیت دیگر برادریاں ان کا ساتھ دیں گی

سیالکوٹ ضلع کونسل کے چیئرمین کے لئے سلیم بریار، جبکہ سیالکوٹ سٹی کے لئے عمر ڈار مضبوط امیدوار ہیں۔ چوہدری برادران کے مطالبے پر گجرات کو میٹرو پولٹین کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے اور گجرات، منڈی بہاوالدین اور بہاولپور میں بلدیاتی امیدواروں کا انتخاب ق لیگ کی مشاورت کے ساتھ ہوگا

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اس آپشن پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں کہ آئندہ عام انتخابات میں تین حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں ممکنہ طور پر وہ ڈی جی خان میں اپنے موجودہ حلقہ کے علاوہ اٹک اور چیچہ وطنی کے دو حلقوں سے بھی الیکشن میں حصہ لیں گے

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی آئندہ انتخابات میں خود شور کوٹ سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں

ممکنہ طور پر گورنر پنجاب چوہدری سرور کی اہلیہ ساہیوال سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکتی ہیں

ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ چھ ماہ میں مہنگائی پر قابو پانے سمیت تحریک انصاف کو سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور طریقہ سے فعال کرنا چاہتی ہے تاکہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں اپوزیشن کا بھرپور مقابلہ کیا جا سکے.

Tags:

Local Body ElectionsPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پی ٹی اے نے موبائل فون پر فی منٹ کال سستی کردی

Next

انسٹاگرام بھی یوٹیوب اور ٹک ٹاک کے نقش قدم پر، طویل وڈیوز کی آزمائش شروع

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme