ریاض – سعودی عرب کی فلم اتھارٹی نے بہترین بین الاقوامی فلم کیٹیگری کے آئندہ آسکر مقابلے میں باضابطہ نمائندگی کے لیے فیچر فلم ’حد الطار‘ (سرحد کی آخری حد) کا انتخاب کیا ہے
العربیہ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس فلم کو سعودی کی طرف سے آسکر کے لیے پیش کیے جانے کا فیصلہ فلم اتھارٹی نے کیا ہے
سعودی عرب کی طرف سے ’حد الطار‘ کی نامزدگی کے ساتھ یہ فلم باقی دنیا کی فلموں سے مقابلہ کرے گی
دیگر فلموں کی ایک لمبی فہرست میں حد الطار شامل ہوگی، جو کئی مراحل سے گزرے گی۔ حتمی فہرست کا اعلان کرنے سے پہلے آسکر ایوارڈ دینے والی امریکن اکیڈمی آف سائنسز اینڈ آرٹس کے ذریعے منتخب کیا جائے گا
آسکر کمیٹی کی طرف سے ایوارڈ کے لیے فلموں کا انتخاب 27 مارچ 2022 کو لاس اینجلس میں کیا جائے گا
یہ فلم پہلی بار قاہرہ فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی تھی اوراس نے فیسٹیول میں خصوصی جیوری پرائز جیتا تھا
جبکہ اسے سویڈش مالمو عرب فلم فیسٹیول میں بھی دکھایا گیا تھا اور جہاں اس فلم نے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ بھی جیتا تھا
اس کے علاوہ ”حد الطار“ مملکت اور سعودی فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ جیت رکھا ہے
فلم کے ڈائریکٹر عبدالعزیز الشلاحی نے آسکر میں سعودی عرب کی نمائندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہترین بین الاقوامی فلم کیٹیگری کے لیے آسکر کی دوڑ میں مملکت سعودی عرب کی نمائندگی کرنے پر خوشی اور فخر ہے۔
فلمیں ہم سے آگے نکل چکی ہیں۔ اس کے بعد مزید فلمیں آئیں گی اور سعودی سینما اپنے بنانے والوں کی خواہش کو سب سے بڑے فورمز تک پہنچا دے گا.