Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

انسٹاگرام بھی یوٹیوب اور ٹک ٹاک کے نقش قدم پر، طویل وڈیوز کی آزمائش شروع

By Akhtar Rasool
نومبر 26, 2021 2 Min Read
0

سان فرانسسكو – انسٹاگرام اسٹوریز میں اب تک پندرہ سیکنڈ تک کی وڈیوز ہی دیکھی جا سکتی تھیں، لیکن ایک ماہ پہلے اعلان کے بعد اب انسٹاگرام پر ایک منٹ کی وڈیو پوسٹ کی جاسکتی ہے، جب کہ اسے لائیو بھی دکھایا جا سکتا ہے

انسٹاگرام کے اس اقدام کے بعد اب طویل وڈیو کو پندرہ سیکنڈ کے ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور انہیں اسٹوریز کے بہت سے فریم میں بھی چلایا جاسکے گا

واضح رہے کہ بعض صارفین نے گزشتہ ماہ خبر دی تھی کہ کچھ اکاؤنٹ پر ٹیسٹ کے لیے یہ آپشن کھولا گیا تھا، لیکن اب دو دن قبل باضابطہ طور پر اس کا اعلان کر دیا گیا ہے

انسٹاگرام نے کہا ہے کہ اس وقت بھی بعض افراد اسے ٹیسٹ کر رہے ہیں، جس کا مقصد یہ ہے کہ کسی تعطل کے بغیر لوگ وڈیو دیکھ سکیں اور مختلف سہولیات کے ساتھ انہیں پوسٹ کرسکیں

انسٹاگرام کے مطابق اس طرح لوگوں باسہولت انداز میں اپنا تخلیقی کام پیش کر سکیں گے

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی انسٹاگرام نے بہت سے آپشن پیش کئے تھے اور اب اس بار مزید سہولیات پیش کی گئی ہیں۔ اس کے باوجود انسٹاگرام کی مختلف سہولیات بہت بکھری ہوئی ہیں۔ ریلز الگ فیڈ میں آتی ہیں اور اسٹوری کا علیحدہ سیکشن ہوتا ہے۔ اب کمپنی ان تمام آپشن کو ایک ہی جگہ لانا چاہتی ہے

اگر دیکھا جائے تو یوٹیوب ہو یا انسٹاگرام، دونوں ہی کو ٹِک ٹاک نے تبدیلیوں پر مجبور کر دیا ہے۔ ٹک ٹاک نوجوانوں میں بہت مقبول ہے اور سے مقبولیت کےنئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق انسٹاگرام بہت جلد اپنی مزید سہولیات کو بہتر اور سادہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے.

Tags:

InstagramLong Video Streamingsocial media
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بلدیاتی الیکشن، وزیراعظم کا خود فرنٹ فٹ پر آکر کھیلنے کا فیصلہ

Next

سعودی فلم ’حد الطار‘ آسکر میں نمائندگی کے لیے نامزد

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme