Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

ماہر نفسیات، جو مفت آن لائن علاج کرتی ہیں

By Akhtar Rasool
دسمبر 1, 2021 3 Min Read
0

نیو یارک – امریکا میں مقیم پاکستانی ماہر نفسیات صوفیہ جعفری ”مجھے سنو“ کے عنوان سے ایک آن لائن چینل چلاتی ہیں، جہاں وہ سوشل میڈیا صارفین کے مسائل اور ذہنی دباؤ میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتی ہیں

صوفیہ جعفری کا کہنا ہے کہ اگر میرے پاس علم ہے تو مجھے اس کو آگے پھیلانا چاہیے، تاکہ دوسروں کا بھی بھلا ہو اور بحیثیت ایک نفسیاتی ماہر میں یہی کر رہی ہوں

ذہنی صحت پر کام کرنے والی عالمی ویب سائٹ اومیکس آن لائن کے مطابق ذہنی صحت پاکستان میں سب سے زیادہ نظرانداز کیا جانے والا شعبہ ہے، جہاں ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد آبادی معمولی اور معتدل ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہے، جن میں اکثریت خواتین کی ہے

اومیکس آن لائن ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں ہر دس ہزار کی آبادی کے لیے صرف ایک سائیکاٹرسٹ ہے، جب کہ ہر اٹھارہ لاکھ آبادی کے لیے چار ذہنی امراض کے ہسپتال ہیں

رواں سال اکتوبر میں ذہنی امراض کا دن منانے کی تھیم ’اس غیر مساوی دنیا میں ذہنی صحت‘ تھا. تاہم ہرسال کی طرح اس سال بھی ذہنی امراض کی فہرست میں اینگزائیٹی اور ڈپریشن پر زیادہ توجہ مرکوز رہی

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق ڈپریشن کئی بیماریوں کی جڑ ہے، جو خودکشی کے واقعات کا ایک بڑا سبب بھی ہے

اس حوالے سے صوفیہ جعفری کا کہنا ہے کہ ہر سال دس دنوں کی ایکٹویزم کے موقع پر سرکاری و غیر سرکاری ادارے اور معاشرے کے مختلف افراد مختلف مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں

انہوں نے بتایا کہ وہ اس موقعے پر ذہنی صحت کے حوالے سے پاکستانیوں میں شعور اجاگر کرنا چاہتی ہیں

صوفیہ جعفری کے مطابق ہمارے معاشرے میں ذہنی کیفیت کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی۔ نفسیاتی مسائل کو ایک کمزوری سمجھا جاتا ہے اور اسی لیے لوگ اس حوالے سے ایک دوسرے سے بات کرنے سے کتراتے ہیں۔ ذہنی امراض یا نفسیاتی مسائل سے دوچار ان لوگوں کو کئی حوالوں سے قصوروار سمجھا جاتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ عوام کا نفسیاتی مسائل کی طرف رجحان اور عقائد کی وجہ سے اکثر اوقات ایک خطرناک صورتحال بن جاتی ہے، لہٰذا انہوں نے ایک ایسا طریقہ کار ڈھونڈا جس کی وجہ سے وہ ’ذہنی صحت‘ کو پاکستانی معاشرے میں ’نارملائز‘ کرسکیں

صوفیہ جعفری کہتی ہیں کہ بحیثیت مینٹل ہیلتھ پروفیشنل میرا ماننا یہ ہے کہ نفسیاتی مسائل کو کم کرنے اور ان کو نارملائز کرنے کا بہترین حل اس موضوع پر اور مسائل پر زیادہ سے زیادہ بات کرنا ہے۔ ”مجھے سنو“ ایک محفوظ ذریعہ ہے، جہاں لوگ بغیر کسی ڈر وخوف کے ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں

صوفیہ کے مطابق ”مجھے سنو“ ایک انسٹا گرام پیج ہے، جہاں لوگ اپنے دل کی بات کرتے ہیں اور جب لوگ ان کو پڑھتے ہیں تو وہ انہیں مشورے اور تسلیاں دیتے ہیں۔ کبھی کبھار مسائل کا حل بھی پیش کرتے ہیں اور کچھ نیک لوگوں کی وجہ سے کئی لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلیاں بھی آئی ہیں

صوفیہ جعفری نے بتایا کہ ان کے چینل کے ذریعے اپنے مسائل بیان کرنے والی
بعض خواتین، جو گھریلو تشدد کا شکار تھیں، انہیں ایک حل ملا اور وہ ایک محفوظ مقام تک پہنچ گئیں

ان کا کہنا تھا کہ اس معاشی بحران میں کئی مردوں کو ”مجھے سنو“ کے ذریعے نوکریاں بھی ملی ہیں۔ کئی لوگوں کو مالی مدد ملی ہے اور کئی لوگوں کو نفسیاتی مسائل کے حل کی طرف جانے کا ایک جذبہ بھی ملا ہے

صوفیہ جعفری کے مطابق نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے وہ مستقبل میں بھی مفت اور فی سبیل اللہ کام کریں گی اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے وہ پاکستان کے مختلف شہروں میں نوجوانوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کو سنیں گی اور ان کو رہنمائی دیں گی.

Tags:

Online Psycho TherapyPsychologistSophia Jafferi
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کورونا وائرس سے بچانے والی چیونگم بھی ایجاد

Next

دنیا کا پہلا ’زندہ روبوٹ‘ جو اپنی نسل بڑھا سکتا ہے!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme