Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

کورونا وائرس سے بچانے والی چیونگم بھی ایجاد

By Akhtar Rasool
دسمبر 1, 2021 2 Min Read
0

پنسلوانیا : امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسی چیونگم تیار کر لی ہے، جسے چبا کر کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑی حد تک روکا جاسکے گا

اس چیونگم اور متعلقہ تجربات کی تفصیلات ریسرچ جرنل ’’مالیکیولر تھراپی‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہیں، جن کے مطابق، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے تھوک (لعابِ دہن) میں اس وائرس کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے، جو اسی تھوک کے ساتھ جسم کے اندر پہنچ کر اس بیماری کو شدید تر کرنے کا باعث بن سکتی ہے

لہٰذا ماہرین کا خیال تھا کہ تھوک میں کورونا وائرس کی مقدار کم کرکے اس بیماری کی شدت میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے

اسی سوچ کے پیشِ نظر انہوں نے ایک ایسی چیونگم تیار کی، جس میں ’’ایس 2‘‘ (ACE2) کہلانے والے پروٹین کی وافر مقدار شامل تھی

یہ پروٹین کورونا وائرس کو خلیے کی سطح سے چپکنے اور خلیے میں داخل ہونے سے روکتا ہے؛ اور اس طرح یہ کووِڈ 19 کا اثر بھی زیادہ سنگین ہونے نہیں دیتا

ابتدائی تجربات میں اس چیونگم کا سفوف، کلچر ڈش میں رکھے ہوئے انسانی لعابِ دہن پر کامیابی سے آزمایا جاچکا ہے

ان تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ صرف پانچ ملی گرام چیونگم نے انسانی تھوک میں کورونا وائرس کی مقدار خاصی کم کردی

البتہ، جب یہ مقدار بڑھا کر پچاس ملی گرام کی گئی، تو اس نے تھوک کے نمونوں میں سے کورونا وائرس کی پچانوے فیصد مقدار ختم کردی

تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس تحقیق کو بہت زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش نہ کیا جائے، کیونکہ ابھی یہ ابتدائی مراحل میں ہے

ان کا کہنا ہے کہ جب تک یہ چیونگم محتاط انسانی آزمائشوں کے بعد بھی اتنی ہی مؤثر اور کامیاب ثابت نہیں ہو جاتی، تب تک اسے کورونا وائرس کا ’’مؤثر علاج‘‘ قرار نہ دیا جائے

واضح رہے کہ منہ کی اچھی صحت کے لیے چیونگم کا استعمال کوئی نئی بات نہیں بلکہ اضافی فلورین، کیلشیم اور بائی کاربونیٹ والی ’’صحت بخش چیونگمز‘‘ برسوں سے عام دستیاب ہیں، البتہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب چیونگم کو بطورِ خاص کسی بیماری کے علاج کے لیے تیار کیا جارہا ہے.

Tags:

Chew gumCORONA
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کوئٹہ سے کراچی آنے والی واحد ٹرین بولان میل ڈیڑھ سال بعد دوبارہ بحال

Next

ماہر نفسیات، جو مفت آن لائن علاج کرتی ہیں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme