Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

چیلسی کے فٹبالر نے تماشائی کو دل کے دورے سے بچا کر دل جیت لیے

By Akhtar Rasool
دسمبر 2, 2021 2 Min Read
0

کراچی – بدھ کی رات کو برطانیہ کے واکریج روڈ سٹیڈیم میں چیلسی اور واٹفورڈ فٹبال کلب کے درمیان میچ شروع ہونے کے صرف چودہ منٹ بعد تقریباً بتیس منٹ کے لیے روک دیا گیا تھا

کھیل روکنے کی وجہ ایک غیر متوقع واقعہ تھا، ہوا کچھ یوں کہ پریمیئر لیگ کے اس میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی کھیل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھے، کہ اچانک چیلسی کے لیے کھیلنے والے ہسپانوی پلیئر مارکوس آلونسو کو تماشائیوں کے اسٹینڈ میں کچھ گڑبڑ نظر آئی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آلونسو کسی شخص کو تماشائیوں کی طرف انگلی کے اشارے سے کچھ بتا رہے ہیں

کچھ منٹوں بعد معلوم ہوا کہ دراصل اسٹینڈ میں بیٹھے ایک تماشائی کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی ہے اور آلونسو کی نظر نے ہزاروں تماشائیوں میں بیٹھے اس شخص کو دیکھ لیا

بعد میں پتا چلا کہ اس تماشائی کو دراصل میچ کے دوران ہارٹ اٹیک ہوا تھا اور آلونسو کے توجہ دلانے پر انہیں بروقت طبی امداد مہیا کردی گئی

اس دوران میچ تقریباً بتیس منٹ رکا رہا اور اس کے بعد واٹفورڈ فٹبال کلب کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ کھلاڑی گراؤنڈ میں واپس آچکے ہیں اور کھیل دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں

اس ٹویٹ میں فٹبال کلب کا مزید کہنا تھا کہ اسٹینڈ میں بیٹھے فٹبال ایک تماشائی کی حرکت قلب بند ہوگئی تھی، لیکن اب ان کی حالت بہتر ہے

ٹویٹ میں طبی عملے، کھلاڑیوں اور پرستاروں کے بروقت ردعمل پر شکریہ بھی ادا کیا گیا

چیلیسی کے دفاعی مڈفیلڈر آلونسو اپنی حاضر دماغی اور تیزنظروں کا استعمال کرتے ہوئے فٹبال فین کی جان بچانے کی وجہ سے اس وقت ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں سے ایک ہیں

ٹوئٹر پر راف نامی چیلسی کے فین نے لکھا کہ ’مارکوس آلونسو مجمع میں بیٹھے فین کو جسے مدد کی ضرورت تھی اسے تلاش کرنے پر داد کے مستحق ہیں۔‘

نووا نامی ٹوئٹر صارف نے آلونسو کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’مارکوس آلونسو نے آج دل جیت لیے، اس نے ایک انسان کی جان بچائی ہے۔‘

یہ میچ چیلسی نے واٹفورڈ کے ہوم گراؤنڈ میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا اور اس وقت پریمیئر لیگ میں دس میچز جیت لینے کے بعد پوائنٹس ٹیبل ہر سرفہرست ہے.

Tags:

Champion LeagueChelseaEnglish Premier League
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عظیم الشان کروز شپ اسکریپ ہونے کے لیے گڈانی پہنچ گیا

Next

نامعلوم فنکار کا ٹریفک بورڈ بطور این ایف ٹی فروخت

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme