Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

نامعلوم فنکار کا ٹریفک بورڈ بطور این ایف ٹی فروخت

By Akhtar Rasool
دسمبر 2, 2021 2 Min Read
0

لندن – برطانیہ میں مشہور لیکن نامعلوم فنکار نے 2006ع میں ٹریفک نشان کو کچھ تبدیل کیا تھا جسے اب ڈجیٹل حقوق کے تحت بطور این ایف ٹی فروخت کیا جارہا ہے. اس کا پانچ فیصد حصہ اصل تخلیق کار کو بھی دیا جائے گا

اس مصور، اسٹریٹ آرٹسٹ اور فلم ہدایتکار کو لوگ بینکسی کے نام سے جانتے ہیں، لیکن اس کے اصل نام سے کوئی بھی واقف نہیں ہے اور بہت کم لوگوں نے ہی اسے دیکھا ہے۔ یہ دونوں بورڈ اشتہاری کمپنی گلوس کی ملکیت ہیں اور ان کے بقول ”یہ ڈجیٹل دنیا اور این ایف ٹی میں غیرمعمولی انقلاب لائے گا۔“

لیکن کوئی میم، فوٹوشاپ تصویر یا وائرل ہونے والی وڈیو کس طرح ایف ایف ٹی بن سکتی ہے اور اس کا معیار کیا ہے؟ اس پر بعض افراد نے تنقید کی ہے لیکن گلوس کمپنی کے مطابق جس طرح کوئی شخص حقیقی نادر شے، کوئی شاہکار یا تصویر کا مالک ہوتا ہے تو عین اسی طرح کسی بھی تصویر یا وڈیو کے ڈجیٹل حقوق بھی بیچے اور خریدے جاسکتے ہیں

واضح رہے کہ اس عمل کو نان فنج ایبل ٹوکن کہا جاتا ہے، جسے مختصراً این ایف ٹی کہتے ہیں.  کولنز ڈکشنری نے نان فنج ایبل ٹوکن‘ یا این ایف ٹی کو سال 2021 کا لفظ قرار دیا ہے کیونکہ اس سال این ایف ٹی کے استعمال میں 11 ہزار فیصد اضافہ ہوا ہے

گلوس کے مطابق ہر شخص اس عمل میں حصہ لے سکتا ہے، خواہ اس کے پاس روایتی علم یا شے ہو یا پھر کرپٹو معلومات ہو۔ این ایف ٹی آرٹ کے اظہار اور خرید و فروخت کا ایک نیا طریقہ ہے

بینکسی نے ڈائیورجنگ روڈ کی متوازی لائنوں پر طیارے کا اضافہ کیا تھا جو نائن الیون میں نیویارک ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کو ظاہر کرتا ہے

اسی طرح بینکسی نے عین اسی ٹریفک بورڈ پر اڑتی فاختاؤں کا اضافہ بھی کیا تھا جو امن کی علامت ہیں۔ اس ایف ٹی کی فروخت کا بڑا حصہ گیارہ ستمبر کے سانحے میں آگ بجھانے والے ان فائرفائٹروں کے اہلِ خانہ کے لئے مختص کی جائے گی، جو اس واقعے میں جاں بحق ہوگئے تھے.

Tags:

NFT
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

چیلسی کے فٹبالر نے تماشائی کو دل کے دورے سے بچا کر دل جیت لیے

Next

”مجھے پیدا کیوں ہونے دیا“ برطانیہ میں غیر روایتی مقدمے کا غیر روایتی فیصلہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme