Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

گیس کا ہیٹر، پانی کا برتن اور ملکی تاریخ کی پہلی ’قومی سلامتی پالیسی‘ کا مسودہ

By Akhtar Rasool
دسمبر 6, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد – حکومت نے ملکی تاریخ کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا ہے

پیر کو پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے قومی سلامتی پالیسی کے مسودے کے حوالے سے بریفنگ دی

سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اپوزیشن نے تو پہلے ہی بائیکاٹ کر رکھا تھا، تاہم چند حکومتی وزرا بھی اس بار اجلاس سے غیر حاضر تھے

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے معید یوسف نے بتایا کہ پہلی مرتبہ نیشنل سکیورٹی پالیسی کا ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے، جسے نیشنل سکیورٹی ڈویژن نے تیار کیا ہے۔ مسودے میں ملکی سلامتی پالیسی کی گائیڈ لائن شامل ہے

انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی پالیسی میں ملک کی معیشت کی سکیورٹی، فوڈ سکیورٹی، ملٹری سکیورٹی، پانی کی سکیورٹی، معیشت کی سکیورٹی، خارجہ پالیسی، آبادی میں اضافہ اور دہشت گردی شامل ہے

پالیسی میں کشمیر اور افغانستان کی صورتحال اور خطے کے دیگر ممالک سے تعلقات بھی شامل ہیں۔ نیشنل سکیورٹی پالیسی میں متعلقہ وزارتیں پالیسی پر عمل درآمد کرائیں گی۔ اب اس پالیسی کو وفاقی کابینہ کے اجلاس اور پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، سینیٹر شہزاد وسیم اور خالد مقبول صدیقی کے علاوہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سائرہ بانو، کامل علی آغا، سینیٹر انورالحق کاکڑ، فیصل سبزواری اور عالیہ حمزہ بھی شریک تھے

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی معاملات پر اپوزیشن کا رویہ آپ کے سامنے ہے۔ یہ نیشنل سکیورٹی ہے پی ٹی آئی سکیورٹی نہیں ہے اور اس میں اپوزیشن کو آنا چاہیے تھا ان کو اعتماد میں لینے کے لیے ہی یہ میٹنگ منعقد کی گئی تھی

اس حوالے سے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی معاملات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ اسی لیے عوام نے اپوزیشن کو مسترد کر دیا ہے۔ پھر یہ ووٹ کو عزت دینے والی بات کیوں کرتے ہیں

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس کے بعد کہا کہ اپوزیشن کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی۔ پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا کورم پورا تھا اس لیے اجلاس منعقد کیا گیا۔
اس سوال پر کہ اپوزیشن نہیں آئی تو بہت سے وزرا بھی نہیں آئے جس پر سپیکر کا کہنا تھا کہ وزرا آئے بھی تھے اور کچھ وزرا کو وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں جانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی پر مشیر قومی سلامتی نے بہت اچھی بریفنگ دی ہے

جبکہ اجلاس میں شرکت کرنے والی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رکن سائرہ بانو نے اجلاس کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ بھی کیا

صحافیوں کی جانب سے اس سوال پر کہ میٹنگ میں کیا بتایا گیا، توان کا کہنا تھا کہ ”ہمیں یہ بریفنگ دی گئی ہے کہ پانی کا برتن ڈھک کر رکھنا ہے اور گیس کا ہیٹر بند کر کے سونا ہے۔“

Tags:

National Security PolicyPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کہاں تعمیر ہو رہی ہے؟

Next

اوورسیز پاکستانیوں کے لئے اسلام آباد میں پراپرٹی کی تصدیق کا نظام وضع

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme