رواں سال سرکاری املاک کی نجکاری سے 100 ارب روپے کا ہدف حاصل کر لیں گے، میاں محمد سومرو

نیوز ڈیسک

وفاقی وزیر نج کاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت رواں مالی سال کے دوران سرکاری املاک کی نجکاری سے 100 ارب روپے کا ہدف حاصل کر لے گی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا کے باعث ہدف کے حصول میں تاخیر ہورہی ہے. اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی نجکاری کا عمل شروع ہوا ہے، جب کہ پیسکو اور حیسکو پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی ابتدائی سٹڈی جاری ہے

وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے واضح کیا کہ موجودہ سیاسی صورت حال سے حکومت کا معاشی ایجنڈا متاثر نہیں ہوگا، ہم رواں مالی سال کے دوران سرکاری املاک کی نجکاری سے 100 ارب روپے کا ہدف حاصل کر لیں گے.

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی کسی تحریک سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ موجودہ حکومت نہ صرف اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی بلکہ اگلے پانچ سال کے لئے بھی حکومت بنائے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close