ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کی کرپشن پر 12سال قید کی سزا برقرار

ویب ڈیسک

کوالالمپور – ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی کرپشن پر 12سال قید کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی

عرب میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو اربوں ڈالر کی کرپشن کرنے، منی لانڈرنگ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات  پر کوالالمپور ہائی کورٹ نے گزشتہ سال  بارہ سال قید اور پچاس ملین  ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی

نجیب رزاق نے سزا کے فیصلے کے خلاف اپیل کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جسے تین رکنی پینل نے اتفاق رائے سے مسترد کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیا

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔ اپیل کورٹ کے فیصلے سے نجیب رزاق کی ملائیشیا کی سیاست میں واپسی کی امیدیں ماند پڑ گئی ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close