دبئی دنیا کا پہلا ”سو فیصد پیپرلیس  شہر“ بن گیا!

ویب ڈیسک

دبئی – دبئی دستاویزات کے لئے کاغذات کا استعمال مکمل طور پر ختم کرنے والا دنیا کا پہلا شہربن گیا

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے بیان میں کہا کہ دبئی کی حکومت دنیا کی پہلی حکومت ہے جس نے دستاویزات کے لئے کاغذ کا استعمال سو فیصد ختم کر دیا ہے

شیخ حمدان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے پینتیس کروڑ ڈالرز کی بچت ہوگی۔ یہ دبئی کو مکمل طورپر ڈجیٹل شہر بنانے کی طرف پہلا بڑا قدم ہے

اس اقدام کے بعد دبئی حکومت کی تمام اندرونی اور بیرونی لین دین اور دیگر معاملات اب سو فیصد ڈیجیٹل ہو چکے ہیں، جو سرکاری سروسز پلیٹ فارم سے چلائے جارہے ہیں

دوسری جانب امریکا، برطانیہ ، یورپ اور کینیڈا جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی سسٹم کو مکمل طور پر ڈجیٹل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، لیکن دبئی ان سب پر بازی لے گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close