Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

دنیا کی پہلی پتنگ، جو بحری جہاز کو دھکیلنے کی طاقت رکھتی ہے

By Akhtar Rasool
دسمبر 18, 2021 1 Min Read
0

پیرس – ایئرسیز نامی ایک فرانسیسی کمپنی نے ایئربس کارگو شپ پر ایک ایسی پتنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جو بحری جہاز کو دھیکلنے کی طاقت رکھتی ہے

اس اختراع کو اگلے ماہ ازمایا جائے گا جس میں مختلف ڈیزائن کے چھوٹے بڑے بادبانوں کو مال بردار جہازوں پر نصب کرنے کا منصوبہ ہے

ایئرسیز کمپنی نے یہ پتنگ اس سوچ پر بنائی ہے، جس کے مطابق اگر دیوہیکل بحری جہازوں پر بادبانی کشتیوں کی طرح ہوا میں معلق پتنگ لگائی جائے، تو اس سے ایندھن میں بچت ہوسکتی ہے۔ اس طرح بادی قوت کا کچھ حصہ جہاز کو دھکیل کر ایندھن پر انحصار کم کرسکتا ہے

محتاط اندازے کے مطابق اس سے ایندھن کی بیس فیصد بچت کے ساتھ ساتھ مضر گیسوں کا اخراج بھی کم ہوگا

اگلے ماہ اکیسویں صدی کا پتنگ جیسا  یہ جدید بادبان تین کروڑ امریکی ڈالر والے ڈیڑھ سو فٹ بحری جہاز پر  لگایا جائے گا، جو ایئربس طیاروں کے بڑے حصے لے کر مختلف ممالک کے پلانٹس تک پہنچاتا ہے

پیرفوائل پتنگ نما بادبان کا رقبہ پانچ سو مربع میٹر ہے، جو عرشے سے باندھی جائے گ

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے سرگرم کرنے والا پورا سسٹم خودکار ہے۔ یعنی یہ بادبان خود کھلتا ہے، آگے بڑھتا ہے اور ہوا کے دوش پر سطح آب سے دو سو میٹر کی بلندی تک جا پہنچتا ہے

صرف یہی نہیں، بلکہ اس کی جانچ کا پورا نظام بھی خودکار ہے، جسے چند روز میں بڑے سے بڑے بحری جہاز پر آسانی سے نصب کیا جا سکتا ہے.

Tags:

Air BusAir SeasAirseasHuge Kite
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ساتھی کی ہلاکت کا انتقام، غضبناک بندروں نے 250 کتوں کو بلندی سے گرا کر مار ڈالا

Next

گوگل نے تخلیق کاروں کے لیے مالیاتی مدد کی ایپ ’قایا‘ پیش کردی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme