یونیورسٹی پروفیسر کی انوکھی ترغیب، پچاس ڈالر چھپا کر نصاب میں اشارہ شامل کر دیا

ویب ڈیسک

ٹینیسی – ایک امریکی پروفیسر نے اپنے طلبا کو سبق اچھی طرح پڑھنے کی ترغیب کی خاطر رقم کا لالچ دیا ہے، لیکن اس رقم تک صرف اسی وقت پہنچا جاسکتا ہے جب نصاب کو اچھی طرح پڑھا جائے

یونیورسٹی آف ٹینسی کے کینیون وِلسن نے ایک لاکر میں پچاس ڈالر کا نوٹ بطور انعام رکھا تھا۔ نصاب کے اندر ایک جگہ اس کا اشارہ کچھ یوں دیا گیا تھا

”جو بھی پہلے حاصل کرے گا یہ اس کا ہوگا۔ لاکر نمبر 147 اور اس کا کمبینیشن ہے 15، 25 اور 35۔“

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ کوئی بھی طالب علم اس اشارے کو بوجھ کر یہ انعام حاصل نہ کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا، کیونکہ کسی نے بھی سنجیدگی سے نصاب یا کورس نہیں پڑھا تھا

سیمسٹر کے اختتام پر جب پروفیسر نے لاکر کھولا تو پچاس ڈالر کا نوٹ وہیں موجود تھا اور نصاب کے لیے طالب علموں کی عدم توجہ کی گواہی دے رہا تھا

پروفیسر کینیون نے بتایا کہ بچے نصاب اور مضامین پڑھنے میں دلچسپی نہیں لیتے اور تیزی سے آگے بڑھ جاتے ہیں

ان کی جماعت مین 71 طلبا و طالبات تھے لیکن کسی نے بھی مضمون پڑھ کر رقم حاصل نہیں کی۔ حالانکہ پروفیسر نے کلاس کے پہلے ہی روز کہا تھا کہ اب نصاب بدل چکا ہے اور اس لئے ضروری ہے کہ سارے متن کو اچھی طرح پڑھا جائے

پروفیسر کینیون نے لاکر میں رقم کے نیچے مبارک باد کے پیغام کے ساتھ کہا تھا کہ وہ رقم لے کر اپنا نام اور تاریخ ضرور لکھیں تاکہ اس کی تصدیق ہوجائے۔ لیکن کوئی بھی طالب علم یہ انعام حاصل نہ کرسکا

تاہم انہوں نے کہا کہ ان کے طالب علم پڑھتے ضرور ہیں لیکن وہ حرف بہ حرف پڑھنے کا تکلف نہیں کرتے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس رقم سے محروم رہ گئے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close