ماں کے پیٹ میں بچے کی کامیاب سرجری کا انوکھا کارنامہ

ویب ڈیسک

اوہئیو – سعودی ڈاکٹر نے انتہائی پیچیدہ سرجری کرتے ہوئے بچے کو ماں کے پیٹ میں ہی رکھتے ہوئے بچے کے دل پر موجود رسولی کو کامیابی سے نکال دیا

امریکی ریاست اوہائیو میں سعودی ڈاکٹر کے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر ماں کے پیٹ میں بچے کی سرجری کے کارنامے کے سوشل میڈیا پر بھی چرچے ہو رہے ہیں

ریاست اوہائیو کے کلیولینڈ کلینک کی میڈیکل ٹیم نے سعودی ڈاکٹر ہانی نجم کی سربراہی میں ماں کے پیٹ میں موجود بچے کے دل پر موجود رسولی نکالنے کی کامیاب سرجری کی

خوش قسمت بچے کی ماں سام ڈرینن کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے حمل کے پچیسویں ہفتے میں یہ بات پتہ چلی کہ بچے کے دل پر ٹیومر ہے، جس کو زندہ رکھنے کے لیے سرجری کی ضرورت تھی، دوسری صورت میں ماں اور بچے دونوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا

بچے کی ماں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی ٹیم سے طویل ملاقات کے بعد انہوں نے یہ سرجری کرانے کا فیصلہ کیا، جس میں ہمیں کامیابی ملی اور بچے کے دل سے ٹیومر ہٹادیا گیا اور یہ آپریشن بچے کی پیدائش سے دس ہفتے پہلے 7 مئی 2021 کو کیا گیا تھا

دوسری جانب امریکا میں موجود سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے  ٹوئٹر کے ذریعے بچے کی جانب بچانے پر ڈاکٹر ہانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امریکا بھر میں سعودی ڈاکٹرز اور سائنسدانوں کا کام ہماری بہترین نمائندگی کرتا ہے

ڈاکٹر ہانی نے جواب میں سعودی تعلیمی نظام پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب میں سولہ سال کا تجربہ حاصل کیا اور اب امریکا میں اپنا تجربہ شیئر کررہا ہوں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close