تیل اور پانی کے ایک دوسرے میں ضم نہ ہونے کی سائنسی وجہ کیا ہے؟

نیوز ڈیسک

کراچی – تیل پانی میں نہیں گھُلتا اور نہ پانی تیل میں ضم ہوسکتا ہے، یہ بات ہم سبھی جانتے ہیں اور اس کا مشاہدہ بابر میں کرتے ہونگے لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے؟

دراصل تیل اور پانی کا ملاپ اس وجہ سے ممکن نہیں، کیونکہ ان کے مالیکیولز (molecules) کی ساخت اور خصوصیات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ تیل کے جو مالیکیولز ہوتے ہیں، وہ پانی کے مالیکیولز کے مقابلے میں کافی بڑے اور زیادہ جوہری ذرات (Atoms) پر مشتمل ہوتے ہیں

ہم دیگر اقسام کے مائع (liquids) کو جو آپس میں ملتے ہوئے دیکھ رہے ہوتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ تکنیکی اعتبار سے ان کی خصوصیات ایک جیسی ہیں مثلاً دودھ اور پانی

ایک اور بات جو ہمارے مشاہدہ ے میں آئی ہوگی، وہ یہ کہ جب تیل اور پانی کو ملایا جاتا ہے تو تیل پانی کی سطح کے اوپر گول دائرے بنالیتا ہے۔ اصل میں تیل کے مالیکیلوز کی آپسی کشش زیادہ ہوتی ہے۔ مالیکیولز کم جگہ گھیرنے کی کوشش میں آپس میں اتنا مضبوطی سے جُڑتے ہیں، کہ بجائے پانی کی پوری سطح کو ڈھانپنے کے، چھوٹے بڑے گول دائروں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close