Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

نئے قانون کے تحت سندھ بھر کی بلدیاتی حدود کے نوٹیفکیشن میں کیا ہے؟

By Akhtar Rasool
جنوری 8, 2022 3 Min Read
0

کراچی – سندھ حکومت نے بلدیاتی قانون کے مطابق صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ بھر کی بلدیاتی حدود کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن میونسپل کمیٹیوں، یونین کونسلز اور یونین کمیٹیوں کی تفصیلات شامل ہیں

سندھ اسمبلی سے منظور شدہ ترمیمی بلدیاتی قانون 24 دسمبر 2021ء سے نافذ العمل ہوچکا ہے

گزٹ کے مطابق کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن 26 ٹاؤنز اور 223 یونین کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی

کورنگی ضلع کو چار ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور 37 یونین کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں ماڈل کالونی، شاہ فیصل، لانڈھی اور کورنگی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن شامل ہیں

ضلع جنوبی میں دو ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور 26 یونین کمیٹیاں ہوں گی، جنوبی ضلع صدر اور لیاری ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پر مشتمل ہوگا

ضلع غربی کو تین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور 26 یونین کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے، غربی ضلع اورنگی، مومن آباد اور منگھوپیر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پر مشتمل ہوگا

ضلع ملیر میں تین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور 26 یونین کمیٹیاں ہوں گی، ملیر ضلع میں گڈاپ، ملیر اور ابراہیم حیدری میونسپل کارپوریشن ہونگی

ضلع وسطی کو پانچ میونسپل کارپوریشن اور 45 یونین کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے، وسطی ضلع نیو کراچی، ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد ٹائون میونسپل کارپوریشن پر مشتمل ہوگا

ضلع کیاماڑی تین میونسپل کارپوریشن اور 26 یونین کمیٹیوں پر مشتمل ہوگا، کیاماڑی ضلع کو ماڑی پور، مورڑو میر بحر اور بلدیہ میونسپل کارپوریشن میں تقسیم کیا گیا ہے۔

جب کہ ضلع شرقی پانچ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور 43 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہوگا، شرقی ضلع کو سہراب گوٹھ، صفورہ، گلشن، جناح اور چنیسر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میں تقسیم کیا گیا ہے

اسی طرح میونسپل کارپوریشن شہید بینظر آباد 19 یونین کمیٹیوں، 2 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، 1 ڈسٹرکٹ کونسل اور 6 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہے

ڈسٹرکٹ کونسل سانگھڑ 73 یونین کونسلوں، 4 میونسپل کمیٹیوں اور 11 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہوگا۔

ڈسٹرکٹ کونسل نوشہرو فیروز 68 یونین کونسلز، 1 ڈٖسٹرکٹ کونسل اور 10 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے

حیدرآباد میونسپل کارپوریشن 160 یونین کمیٹیوں اور 9 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پر مشتمل ہے

ڈسٹرکٹ کونسل جامشورو کو 30 یونین کونسلز، 3 میونسپل کمیٹیوں اور 5 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے

ڈسٹرکٹ کونسل مٹیاری 30 یونین کونسلز، 1 میونسپل کمیٹی اور 6 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے

ڈسٹرکٹ کونسل دادو 66 یونین کونسلز، 3 میونسپل کمیٹیوں اور 4 ٹائون کمیٹیوں پر مشتمل ہے

ڈسٹرکٹ کونسل ٹنڈو محمد خان کو 28 یونین کونسلز، 1 میونسپل کمیٹی اور 2 ٹائون کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے

ڈسٹرکٹ کونسل ٹنڈو الہ یار 26 یونین کونسلوں، 1 میونسپل کمیٹی اور 5 ٹائون کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی

ڈسٹرکٹ کونسل بدین کو 68 یونین کونسلوں، 2 میونسپل کمیٹیوں اور 10 ٹائون کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے

ڈسٹرکٹ کونسل ٹھٹہ 40 یونین کونسلوں، 1 میونسپل کمیٹی اور 5 ٹائون کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی

ڈسٹرکٹ کونسل سجاول کو 37 یونین کونسلوں، 5 ٹائون کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے

ڈسٹرکٹ کونسل عمر کوٹ 42 یونین کونسلوں، 1 میونسپل کمیٹی اور 7 ٹائون کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی

ڈسٹرکٹ کونسل تھرپارکر کو 64 یونین کونسلوں، 1 میونسپل کمیٹی اور 6 ٹائون کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے

میونسپل کارپوریشن میرپورخاص 22 یونین کونسلوں، 2 ٹائون میونپسل کارپوریشن، 1 ڈسٹرکٹ کونسل اور 7 ٹائون کمیٹیوں پر مشتمل ہے

میونسپل کارپوریشن سکھر کو 32 یونین کمیٹیوں، 3 ٹائون میونسپل کارپوریشن، 1 ڈسٹرکٹ کونسل اور 5 ٹائون کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے

ڈسٹرکٹ کونسل گھوٹکی 66 یونین کونسلوں، 2 میونسپل کمیٹیوں اور 4 ٹائون کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی

ڈسٹرکٹ کونسل خیرپور کو 88 یونین کونسلوں، 3 میونسپل کمیٹیوں اور 20 ٹائون کمیٹوں میں تقسیم کیا گیا ہے

لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن 20 یونین کمیٹیوں، 4 ٹائون میونسپل کارپوریشن، 1 ڈسٹرکٹ کونسل، 2 میونسپل کمیٹیوں اور 4 ٹائون کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی

ڈسٹرکٹ کونسل جیکب آباد کو 44 یونین کونسلوں، 2 میونسپل کمیٹیوں اور 3 ٹائون کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے

ڈسٹرکٹ کونسل شکار پور 55 یونین کونسلوں، 1 میونسپل کمیٹی اور 6 ٹائون کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی

ڈسٹرکٹ کونسل قمبر شہداد کوٹ کو 52 یونین کونسلوں، 2 میونسپل کمیٹیوں اور 7 ٹائون کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے

ڈسٹرکٹ کونسل کشمور 41 یونین کونسلوں، 1 میونسپل کمیٹی اور 6 ٹائون کمیٹیوں پر مشتمل ہے.

Tags:

Karachi Municipal CorporationLocal AdministrationMunicipalities of SindhSindh Government
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اسمگلنگ میں اضافہ، طورخم پر ساڑھے تین ارب کی منشیات پکڑی گئی!

Next

موبائل ایپ کے ذریعے خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والا ٹریکٹر!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme