Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

موبائل ایپ کے ذریعے خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والا ٹریکٹر!

By Akhtar Rasool
جنوری 8, 2022 2 Min Read
0

لاس ویگاس – زراعت اور کاشت کاری کے لیے آلات تیار کرنے والی کمپنی جان ڈیئری نے ایک ایسا ٹریکٹر متعارف کروایا ہے جو خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت کا حامل ہے

اس ٹریکٹر کو کسان اسمارٹ فون کے ذریعے کنٹرول کرسکیں گے جبکہ وہ دن بھر چوبیس گھنٹے کام کرسکے گا

کمپنی کی جانب سے 8 آر ٹریکٹر کو لاس ویگاس میں سی ای ایس نمائش کے دوران پیش کیا گیا

اس ٹریکٹر کی آزمائش 2019ع سے امریکا میں چند کسان کررہے تھے اور اب جاکر اسے دنیا کے سامنے پیش کیا گیا ہے

اس ٹریکٹر میں چھ کیمرے اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، تاکہ یہ زمین پر اپنی پوزیشن کو چیک کرتے ہوئے اپنے راستے میں کسی چیز کے سامنے آنے پر رک جائے

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کیمرے اور کمپیوٹرز ٹریکٹر کی بیرونی باڈی پر ایک دن میں نصب کیے جاسکتے ہیں

کمپنی کے مطابق اس سال وہ بیس ٹریکٹر فروخت کرے گی، تاہم ابھی تک اس کے خودکار سسٹم کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا

کمپنی نے بتایا کہ عالمی سطح پر افرادی قوت کی قلت کا بحران زیادہ بدتر ہوگیا ہے اور زرعی شعبے کو لوگوں کی کمی کا سامنا ہے، ان حالات میں اس طرح کی ٹیکنالوجی سے لیس ٹریکٹر زرعی پیداوار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہونگے

کمپنی نے بتایا کہ کسانوں کو متعدد چیلنجز جیسے بدلتے موسم، مٹی کے معیار، بیجوں اور کیڑے مار ادویات کے انتظامات کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں زرعی پیداوار کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے

یہ نیا ٹریکٹر دور رہتے ہوئے بھی اسمارٹ فون سے کنٹرول کیا جاسکے گا اور بیجوں کو بونے مں بھی مدد فراہم کرے گا

اسے سب سے پہلے امریکا میں ہی فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے، لیکن دیگر ملکوں میں اس کی دستیابی کے حوالے سے کمپنی نے فی الحال کچھ نہیں بتایا.

Tags:

digital TractorFarmerTractor
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نئے قانون کے تحت سندھ بھر کی بلدیاتی حدود کے نوٹیفکیشن میں کیا ہے؟

Next

کیا ہم مٹی کی مہربانی سے سخت جان بیکٹیریا کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme