Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجیقومی

کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کو ڈیجیٹل والٹ بنانے پر کام جاری

By Akhtar Rasool
فروری 2, 2022 2 Min Read
0

حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کو ڈیجیٹل والیٹ بنانے کے لیے کام کر رہی ہے اور ممکنہ طور پر رواں سال کے آخر تک پہلے سے موجود ایپلی کیشن کی اپ ڈیٹ دستیاب ہوجائے گی.

نادرا کے سربراہ طارق ملک نے کہا کہ حکومت کے اس وژن کو حقیقت میں بدلتے ہوئے ہم نے قومی شناختی کارڈ کے درخواست دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک آن لائن پورٹل کے ذریعے ڈیجیٹل آئی ڈی کے سنگ بنیاد کے طور پر ‘پاک آئڈینٹیٹی’ موبائل ایپ لانچ کی تھی.

انہوں نے بتایا کہ یہ ایپ نادرا کے دفتر یا سفارت خانے جائے بغیر بائیو میٹرک فنگر پرنٹس، چہرے کی شناخت اور اسمارٹ فونز کی مدد سےکسی شخص کے شناختی کارڈ سے متعلق کارروائی کے لیے درکار دستاویزات کو اسکین کرنے میں مدد دیتی ہے.

انہوں نے کہا کہ مختصر عرصے میں 75 ہزار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اپنے قومی شناختی کارڈز (جسے نائیکوپ کہا جاتا ہے) کے حصول کا عمل گھر بیٹھے اس ایپلی کیشن کی مدد سے کیا ہے، جس میں ٹو فیکٹر آتھینٹیکیشن موجود ہوتی ہے.

یہ ایپلی کیشن اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے.

طارق ملک نے کہا کہ اس ایپلی کیشن کی لانچنگ سے پاکستان اسمارٹ فون کیمروں کی مدد سے کانٹیکٹ لیس بائیو میٹرک اور ویری فکیشن سسٹم نافذ کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے.

انہوں نے کہا 75 ہزار اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ اس کامیاب ٹیسٹنگ کے بعد نادرا اب ڈیجیٹل والیٹ متعارف کروائے گا.

Tags:

Digital walletNADRAPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سندھ حکومت بااختیار بلدیاتی ادارے قائم کرنے کی پابند ہے: سپریم کورٹ

Next

”میدان جنگ سے کمرہ عدالت تک“ دولت اسلامیہ کی خواتین بٹالین کی مبینہ امریکی کمانڈر ایلیسن فلوک ایکرین عرف اُم محمد الامریکی کون ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme