کیا آپ جانتے ہیں کہ انسانی تاریخ کی پہلی ہڑتال کب ہوئی؟

ویب ڈیسک

کراچی – اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہڑتالوں کا سلسلے کی ابتدا چند سو سالوں قبل ہوئی ہے، تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے

اس کے برعکس انسانی تاریخ میں جو پہلی ہڑتال کا رکارڈ ملتا ہے، وہ قدیم مصر میں فرعون کے دور سے جُڑا ہے

انسانی تاریخ میں سب سے پہلی ہڑتال فرعون رامسس-III کے دور میں ہوئی، جس کی تاریخ 14 نومبر 1152 قبل مسیح ہے

ہڑتال کیوں اور کیسے ہوئی، یہ جاننے سے پہلے یہ عام غلط فہمی دور کرنا ضروری ہے کہ دورِ فراعنہ میں اکثر کام غلاموں سے کرایا جاتا تھا، ایسا ہرگز نہیں

اگرچہ دورِ فراعنہ میں غلاموں کی کثرت تھی، مگر قدیم مصر کی جو اصل افرادی قوت تھی وہ معمار، کاریگر اور سامان کے نقل و حمل پر مامور افراد پر مشتمل تھی، جو باقاعدہ اپنے کام کی اجرت لیا کرتے تھے

آج کے مصر سے ہزاروں سال قبل کی تعمیرات یا جو اشیا دریافت ہورہی ہیں اور وہ بھی بہترین حالت میں، ان ہی مزدوروں کی محنت کا نتیجہ ہیں

تاہم نومبر 1152 قبل مسیح میں مزدوروں نے اپنی اصل طاقت کا مظاہرہ کیا اور مصر کے قدیم گاؤں دیئر المدینہ میں شاہی قبرستان کی تعمیر جاری تھی، لیکن معمار اپنے آجروں سے ناخوش تھے

انہیں لگ رہا تھا کہ انہیں اجرت دیر سے اور کم دی جارہی ہے

اس بات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ہڑتال کی کال دی اور اپنے مطالبات رکھے، اس طرح شاہی حکم کے فرمان کی تعمیل رُک گئی

اُس وقت کی فرعونی حکومت نے ان مزدوروں سے نہ صرف بات چیت کی، بلکہ ان کی تنخواہیں بھی بڑھا دی تھیں، جس کے بعد مزدوروں نے بھی تعمیراتی کام دوبارہ شروع کردیا تھا

تاریخدان اس ہڑتال کو معلوم تاریخ کی پہلی ہڑتال قرار دیتے، ان کا خیال ہے یہیں سے ہڑتال کی ابتدا ہوئی تھی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close