مانچسٹر سٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے تصدیق کی ہے کہ ان کا کلب ایک بار پھر بارسلونا کے لیونل میسی کو سائن کرنے کی کوشش کرے گا
ایسا لگتا ہے کہ 33 سالہ اسٹار فٹبالر لیونل میسی اس موسمِ گرما میں مانچسٹر سٹی کے لئے ٹرانسفر مارکیٹ میں بارسلونا چھوڑنے کے لئے تیار ہیں۔ تاہم ، اب تک ان کے بارسلونا سے منسلک رہنے کی وجہ صرف یہ ہے کہ وہ بارسلونا چھوڑنے کے حوالے سے اپنے معاہدے میں شامل مشکل شرائط کو پورا نہیں کر سکے
اگرچہ میسی کو اپنے کلب کے لیے سائن کرنے میں جوونٹس اور پیرس سینٹ جرمین کی بھی دلچسپی تھی ، لیکن مانچسٹر سٹی ارجنٹائن کے فارورڈ کو اپنے کلب میں لانے کے لیے زیادہ سرگرم دکھائی دے رہا ہے کیونکہ اس کے پیپ گارڈیولا کے ساتھ بہت ہی قریبی تعلقات ہیں
اس کے باوجود کاتالان بورڈ کو لیونل میسی کو بیچنے کے لئے قائل کرنے کی متعدد ناکام کوششوں کے بعد ، اسکائی بلیوز کو اپنے مطلوبہ اسٹار کھلاڑی کو سائن کرنے کے لئے اگلے موسم گرما تک انتظار کرنا پڑے گا
لیونل میسی کا بارسلونا کے ساتھ معاہدہ 2021ع کے موسم گرما میں ختم ہونے والا ہے اور اس طرح کا کوئی امکان نظر نہیں آتا کہ میسی بارسلونا کے ساتھ اپنے معاہدے کی تجدید کریں گے کیونکہ وہ کچھ وقت سے بارسلونا کو چھوڑنے کے ارادے کا اظہار کرتے آ رہے ہیں
میسی نے "گول” کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ بارسلونا کلب کو الوداع کہنا چاہتے ہیں کیوں کہ انہیں یقین ہے کہ کلب میں ان کا وقت ختم ہوگیا ہے ، تاہم ، یہ جوزف ماریہ بارٹومیو ہی تھا جس نے انہیں رہائی کی شق کی وجہ سے وہاں سے جانے سے روکے رکھا
اب "گول” کے ذریعہ یہ اطلاع دی گئی ہے کہ مانچسٹر سٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ پریمیر لیگ کلب نے 2021ع میں لیونل میسی کو اپنے کلب کے لیے سائن کرنے کے لئے مالی وسائل کو تیار رکھا ہوا ہے
اس بات کے اب واضح امکانات ہیں کہ بارسا کے کپتان لیونل میسی کو مانچسٹر سٹی یا کسی بھی دلچسپی رکھنے والے کلب کے ساتھ جنوری 2021ع سے معاہدے کے لئے مذاکرات کرنے کی گرین لائٹ دی جائے گی، مانچسٹر سٹی کے عہدیدار کے ذریعہ دیا گیا بیان اس قوی امکان کی نشاندہی کرتا ہے کہ اسکائی بلوز اگلے موسم گرما میں لیو میسی کو بارسلونا سے چھین لے گا
اب یہ سوال یہ ہے کہ اگر لیو میسی اگلے سیزن میں مانچسٹر سٹی کے لیے اسٹیڈیم میں اترتے ہیں تو پھر بارسلونا ان کے خلا کو پر کرنے کے لیے کس کو آگے لائے گا؟