ناکارہ بنانے کی کوشش میں دوسری جنگ عظیم کا بم پھٹ گیا

نیوز ڈیسک

پولینڈ میں دوسری جنگ عظیم کے دوران گرائے گئے بم کو زیر آب ناکارہ بنانے کی کوشش کی جارہی تھی کہ اچانک بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

تفصیلات کے مطابق پولینڈ میں دوسری جنگ عظیم کے دوران پھینکا گیا بم دریافت ہوا تھا یہ بم 1943ع میں ہونے والی جنگ کے دوران پھٹنے سے رہ گیا تھا۔ بارہ میٹر گہرائی میں دھنسے اس بم کا اگلا حصہ ہی باہر نظر آرہا تھا، بم کے آدھے حصے میں بارودی مواد بھرا ہوا تھا۔

پولینڈ کی بحریہ نے 19 فٹ لمبے اور 5.4 ٹن وزنی زیر آب بم کو ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے ناکارہ بنانے کی کوشش کی تاہم ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران ہی بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا

پولینڈ بحریہ کے اعلیٰ عہدیدار کے مطابق اس ڈیوائس کے استعمال کے دوران ہی بم دھماکے سے پھٹ گیا، تاہم اب ہم اس بم کو ناکارہ قرار دے سکتے ہیں اور اس سے بحیرہ بالٹک میں جہاز رانی کے لیے استعمال ہونے والی سوینجوسی کنال کو کوئی خطرہ نہیں ہے

واضح رہے کہ یہ بم 1945 میں آر اے ایف نے ایک حملے کے دوران گرایا تھا جس کے باعث جرمنی کا ایک بحری جہاز بھی لاٹزو بھی ڈوب گیا تھا۔ اس بم کو ارتھ کوئیک یعنی ’’زلزلے‘‘ کا نام دیا گیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close