اپوزیشن اور وزیراعظم کے جلسوں میں جنرلوں کا نام لینا افسوسناک ہے۔ بلاول

نیوز ڈیسک

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور وزیراعظم کے جلسوں میں جنرلوں کا نام لینے پر افسوس ہے

وہ ہفتے کی شب باغ جناح میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر ریے تھے. بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی کو 18اکتوبر کےجلسے کا موقع دیا، یہ دن پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رہے گا اورباغ جناح میں ایک تاریخی جلسہ حکومت کے لیے ٹف ٹائم ثابت ہوگا اور کراچی سے ملک بھر میں ایک واضح پیغام جائے گا

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پارلیمان اور عدالت آزاد نہیں ہے اس لیے ہم نے عزم کیا ہے کہ جمہوریت کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ موجودہ حکومت نے اس ملک کےعوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے حالات موجودہ جنرلز کے پیدا کردہ نہیں، یہ ماضی کی تاریخ رہی ہے کہ ملک کو یا تو آمریت ملی ہے یا کنٹرولڈ جمہوریت، ہم مکمل حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں

انہوں نے کہاکہ عمران خان ہر تقریر میں کہتا ہےکہ ہم ایک پیج پر ہیں، عمران خان ہر تقریر میں کہتا ہے یہ ادارہ میرے ساتھ ہے، فوج کا کام بارڈر کا تحفظ ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ افسوس  ہے کہ اپوزیشن اور وزیراعظم کےجلسوں میں جنرلز کا نام لیا جا رہا ہے، جب ہم اسٹیبلشمینٹ کانام لیتے ہیں توہم جانتے ییں یہ ایک ماضی کاحصہ ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ فوج کا مورال کم ہو۔ گوجرانوالہ کے جلسے سے پیغام آگیاکہ عوام عمران خان کو چھوٹ دینے کو تیار نہیں ہے، اس لیے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم نے عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا ہے، ملک کے عوام عدلیہ کی طرف انصاف کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close