Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

میٹاورس : ”ٹی وی چینلز ناظرین سمیت اپنی موت آپ مرنے والے ہیں“

By Akhtar Rasool
اپریل 7, 2022 3 Min Read
0

پیرس – ٹیکنالوجی امور کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ٹیلی ویژن کمپنیاں اگر اپنی بقا چاہتی ہیں تو انہیں تیزی سے ترقی کرتی آن لائن انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں قدم رکھنا ہوگا

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹی وی کمپنیاں نوجوان صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے پہلے سے آن لائن گیمنگ کے پلیٹ فارمز کا مقابلہ کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں، لیکن دوسری جانب میٹا ورس لاکھوں صارفین کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے

واضح رہے کہ میٹاورس تھری ڈی ورچوئل ورلڈ پر مبنی ایک نیٹ ورک ہے، جس میں آن لائن رابطوں، گیمز اور ملاقاتوں کے لیے تھری ڈی ٹیکنالوجی کی سہولتیں موجود ہیں

جہاں ایک طرف نسبتاً بڑی عمر کے صارفین و ناظرین روایتی ٹیلی ویژن کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، وہیں پینتیس برس سے کم عمر کے لوگوں کی ٹی وی میں دلچسپی کم ہو رہی ہے

ڈجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق فرانس کی ایک فرم سائسیک کی شریک بانی فریڈرک کاوازا کا کہنا ہے ”نوجوان نسل ٹی وی کے ناظرین بننے کے بجائے اب ’ایکٹو پلیئرز‘ بننے کو ترجیح دے رہے ہیں اور وہ ٹی وی اسکرینوں سے سمارٹ فونز کی جانب منتقل ہو چکے ہیں“

انہوں نے کہا ”ٹیلی ویژن چینل ناظرین سمیت اپنی موت آپ مرنے والے ہیں“

یہی وجہ ہے کہ ماہرین سمجھتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ٹی وی براڈ کاسٹرز کو روبلوکس، فورٹ نائٹ اور مائن کرافٹ جیسے گیمنگ پلیٹ فارمز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ یہ پلیٹ فارمز پہلے میٹاورس میں اپنی برتری کا تاثر قائم کر چکے ہیں

میڈیا ریسرچ فرم ’ڈیوبٹ‘ کے مطابق امریکا میں نو سے بارہ برس کے صارفین کی تقریباً نصف تعداد ’روبلوکس‘ کا کم از کم ہفتے میں ایک بار استعمال کرتی ہے۔ یہ صارفین اس پلیٹ فارم پر گیمز کھیلنے اور دوستوں کے ساتھ تفریح کی غرض سے کنسرٹس دیکھنے میں مصروف رہتے ہیں

’ڈیوبٹ‘ کے شریک بانی میتھو وارن فورڈ کہتے ہیں ”اب براڈ کاسٹرز کو سوچنا ہوگا کہ آیا وہ روایتی ٹی وی کی سکڑتی ہوئی مارکیٹ سے چپکے رہیں گے یا پھر میٹاورس پلیٹ فارمز پر اپنے برانڈز کو متعارف کراتے ہیں“

انہوں نے کہا ”میٹاورس میں شمولیت کا مطلب لوگوں کو ایک ایسی دنیا فراہم کرنا ہے، جس میں وہ خود کو کہانی کا حصہ تصور کریں، اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل سکیں۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے ڈزنی لینڈ آپ اور آپ کے دوستوں کو اپنی ’مکی ماؤس‘ کی دنیا میں جانے کا موقع دیتا ہے“

ماہرین کا خیال ہے کہ ٹی وی کمپنیوں کے پاس میٹاورس کو اپنانے کے لیے وقت تو ہے لیکن انہیں اپنے مختلف عمر کے صارفین کے رجحانات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے

ٹی وی چینلز کے بڑی عمر کے صارفین روایتی نشریات کے عادی ہیں، جبکہ ادھیڑ عمر کے لوگ اسٹریمنگ کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ نوجوان صارفین کی دلچسپی کا محور سوشل میڈیا انٹرٹینمنٹ ہے

اس تناظر میں فرانس کے سرکاری ٹی وی چینل میں انوویشن کے شعبے کی سربراہ کیٹی بریم کا کہنا ہے ”نیشنل براڈ کاسٹرز ابھی تک اس بارے میں تحقیق کے مرحلے میں ہیں“

ماہرین کے مطابق مستقبل میں میٹاورس کی وجہ سے ٹی وی چینلز کو معاشی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو یقیناً ان کی بقا کے راستے کو مسدود کر دیں گے.

Tags:

Media ChanelMedia ChannelsMetaverse
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکا: تیس سال بعد ایک سیریل کلر کا سراغ کیسے لگایا گیا؟

Next

قصہ ونود کھنہ کی فلم کا، جو دو ماہ میں مکمل ہو کر سپر ہٹ بنی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme