Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

قصہ ونود کھنہ کی فلم کا، جو دو ماہ میں مکمل ہو کر سپر ہٹ بنی

By Akhtar Rasool
اپریل 7, 2022 4 Min Read
0

ممبئی – فیروز خان نے ہالی وڈ کی کلاسک ’دا گاڈ فادر‘ سے متاثر ہو کر بنائی گئی تامل زبان کی فلم ’نائیکان‘ دیکھی تو ان کا خیال تھا کہ اس سے بہتر کوئی فلم ہو ہی نہیں سکتی کہ جس پر ری میک بنائی جائے

فلم تھی بھی غیر معمولی، ہدایت کار منی رتنم کی تامل زبان کی اس فلم میں مرکزی کردار معروف اداکار کمل ہاسن نے ادا کیا تھا۔ کہانی ایک ایسے انسان کی تھی، جسے درحقیقت رابن ہڈ ہی کہا جا سکتا تھا۔ وہ بچپن سے ایسا احساس محرومی اور حق تلفی کا شکار ہوتا ہے، کہ جرم کی راہ کا انتخاب کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے

پھر ایک دن جرائم کی دنیا کا بے تاج بادشاہ بن کر ہر ایک کے دل پر حکمرانی کر رہا ہوتا ہے۔ وجہ صرف یہ ہوتی ہے کہ وہ ’دیاوان‘ یعنی رحم دل اور مخلص ہے۔ جبھی غریبوں کا مسیحا اور ہر دکھ سکھ میں ان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے

فیروز خان کو جب یہ معلوم ہوا کہ تامل زبان کی اس فلم کے حقوق خریدنے کے لیے امیتابھ بچن اور جیتندر بھی بے چین ہیں، تو انہوں نے ان سب سے زیادہ رقم ادا کر کے اسے ہندی زبان میں بنانے کے حقوق حاصل کر لیے

دو سال پہلے ہی ان کی ایک اور فلم ’جانباز‘ نے ہر ایک کو گرویدہ بنا لیا تھا، اسی لیے 1988ع میں انہوں نے تامل زبان کی فلم سے متاثر ہو کر ’دیاوان‘ بنانے کی تیاری پکڑی تو ان کے ذہن میں مرکزی کردار کے لیے کوئی اور نہیں ونود کھنہ ہی تھے

فیروز خان کی ہمیشہ سے عادت رہی تھی کہ وہ دوسرے اداکاروں کے برعکس وہی کردار ادا کرتے، جو انہیں بہتر محسوس ہوتا۔ یہ نہیں تھا کہ سرمایہ لگایا ہے تو اسکرین پر خود ہیرو بن جائیں، اسی لیے انہوں نے ونود کھنہ کو ’دیاوان‘ بنانے کا فیصلہ کیا

ونود کھنہ اور فیروز خان کی اپنی الگ دوستی تھی اور اس میں مزید مضبوطی اس وقت آئی جب انہوں نے ’قربانی‘ میں ایک ساتھ کام کیا۔ اسی لیے جب فیروز خان نے ونود کھنہ کو پیشکش کی تو انہوں نے آنکھ بند کرکے فلم کو سائن کر لیا

انہیں یقین تھا کہ اگر فیروز خان نے انہیں شامل کیا ہے تو یہ یقینی طور پر ہٹ ہوگی کیونکہ تامل فلم نے بھی جنوبی بھارت میں تہلکہ مچا دیا تھا

فیروز خان کی کوشش تھی کہ فلم کو جتنی تیزی کے ساتھ بنایا جائے، اتنا ہی اچھا ہوگا، اسی لیے انہوں نے اپنے علاوہ، ونود کھنہ، ادتیہ پنجولی اور انوررادھا پاٹیل کا تو انتخاب کر لیا

اب مسئلہ ونود کھنہ کی ہیروئن کا درپیش تھا۔ یہ ایک مختصر سا کردار تھا، کوئی بھی اداکارہ آگے بڑھ کر اسے ادا کرنے پر تیار نہیں تھی۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ اس میں ہیروئن کا بوس و کنار کا ایک بولڈ منظر تھا، جسے دیکھتے ہوئے اداکارائیں معذرت کر رہی تھیں

ایسے میں پہنچتے پہنچتے یہ کردار مادھوری ڈکشٹ تک آیا۔ اس وقت تک ان کی کوئی ہٹ فلم نہیں آئی تھی اور ’تیزاب‘ جس نے مادھوری کو مادھوری بنایا، ابھی زیر تکمیل تھی۔ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اسے ادا کرنے میں دیر نہیں لگائی کیونکہ انہیں ایک بڑے ’بریک‘ کی ضرورت تھی۔ ان کی یہ خواہش اس فلم سے پوری ہو گئی

فیروز خان ’دیاوان‘ کو ایک ہی شیڈول میں عکس بند کرنے کا ارادہ کرے بیٹھے تھے۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی فلم ہوگی، جس کو صرف دو ماہ میں مکمل کیا گیا۔ موسیقار لکشمی کانت پیارے نے جھٹ پٹ چار گیت تیار کیے

’دیاوان‘ مکمل ہو چکی تو فیروز خان کو لگا کہ اس میں کوئی ایک ایسا گیت ہونا چاہیے جو دیاوان یعنی ونود کھنہ کے اس کرب اور درد کو بیان کرے جو اس نے بچپن سے بڑھاپے تک سہے۔ اسی لیے وہ بار بار موسیقار لکشمی کانت پیارے لال تک جاتے اور یہی فرمائش کرتے کہ کوئی ایسا ہی گانا تیار کریں

موسیقار جوڑی نے نغمہ نگار اندیور کو طلب کیا اور انہیں فیروز خان کی پریشانی بتائی۔ وہ بھی سر جوڑ کر بیٹھ گئے

ادھر فیروز خان انتظار میں تھے کہ کب گیت تیار ہو تاکہ وہ ’دیاوان‘ کو سنیما گھروں میں لگائیں۔ آخرکار ایک دن اندیور نے بول لکھ کر موسیقار لکشمی کانت پیارے لال کو تھمائے تو انہوں نے راتوں رات اس کی دھن تیار کر دی

گلوکاری کے لیے محمد عزیز کا انتخاب ہوا، جنہوں نے ایسا ڈوب کر ’دل تیرا کس نے توڑا‘ گایا کہ جب اسے فیروز خان کو سنایا گیا تو وہ جھوم اٹھے۔ جو کرب، جو جذبات، جو رنج اور جو دکھ انہیں گیت میں چاہیے تھا، وہ انہیں مل گیا تھا

’دیاوان‘ میں یہ گیت آناً فاناً عکس بند کیا گیا، جبکہ کئی مواقع پر اسے پس پردہ بھی استعمال کیا گیا

ہدایت کار فیروز خان نے اب 29 ستمبر 1988 کو ’دیاوان‘ سنیما گھروں میں پیش کی تو ہاؤس فل کے بورڈز بھی لگنے شروع ہو گئے۔ ونود کھنہ نے بھی کیا ڈوب کر اداکاری کی کہ کئی ہم عصر اداکاروں کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں

بیشتر کا خیال تھا کہ ونود کھنہ، جو طویل عرصے تک فلمی دنیا سے دور رہے تھے، اسی فلم کے ذریعے پھر سے وہ بھارتی فلموں میں قدم جمانے میں کامیاب ہو گئے

’دیاوان‘ اس سال کی کامیاب ترین تخلیق رہی، جس کے گانے بھی ہٹ ہوئے۔ خاص کر آخری لمحات میں شامل ہوا گانا ’دل تیرا کس نے توڑا‘ تو فلم کی جان بن گیا

دلچسپ بات یہ ہے کہ فیروز خان نے اس فلم کے بعد پھر مادھوری ڈکشٹ اور نہ ہی ونود کھنہ کے ساتھ کسی اور فلم میں کام کیا۔ ’دیاوان‘ میں ونود کھنہ کی ہیروئن بننے والی مادھوری ڈکشٹ اس فلم کے لگ بھگ نو برس بعد ان کے بیٹے اکشے کھنہ کے ساتھ ’محبت‘ میں ان کی ہیروئن بن کر جلوہ گر ہوئیں

بہرحال آج بھی ’دیاوان‘ کو کلاسک فلموں میں شمار کیا جاتا ہے.

Tags:

BollywoodClassical MovieVinud Khana
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

میٹاورس : ”ٹی وی چینلز ناظرین سمیت اپنی موت آپ مرنے والے ہیں“

Next

دنیا کی 99 فی صد آبادی آلودہ ہوا میں سانس لے رہی ہے: اموات ایک کروڑ تیس لاکھ سالانہ! عالمی ادارۂ صحت

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme