Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

پڑوسی اور مسلم ممالک افغان عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے تعاون کریں، عالمی برادری

By Akhtar Rasool
اپریل 9, 2022 3 Min Read
0

امریکا اور دیگر یورپی اقوام نے افغانستان کے پڑوسیوں اور دیگر مسلم اکثریتی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ افغان عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے تعاون کریں

واشنگٹن سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے افغانستان کے طالبان حکمرانوں پر بھی زور دیا کہ وہ دیگر سیاسی اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کے ساتھ مخلصانہ بات چیت جاری رکھیں جو ایسے جامع سیاسی نظام کی طرف لے جائے جس میں تمام افغانوں کے حقوق کا احترام کیا جائے

دستخط کرنے والوں میں یورپی یونین، فرانس، جرمنی، اٹلی، ناروے، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں جن کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان نے 5 اپریل کو برسلز میں ملاقات کی

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ ڈیبورا لیونز نے بھی اجلاس میں شرکت کی جس میں ورلڈ بینک اور یونیسیف کے ساتھ تکنیکی سیشنز شامل تھے

اجلاس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ افغانستان کے پڑوسیوں، خطے کے ممالک، دیگر مسلم اکثریتی ممالک اور تمام بین الاقوامی شراکت داروں کو افغان عوام کے مفاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے افغانستان میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے

اس طرح کی گفتگو میں افغانوں کی انسانی اور معاشی صورتحال کو بہتر، ان کی بنیادی ضروریات کو پورا اور ان کے انسانی حقوق کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے

یہ بیان روس کی جانب سے ایک طالبان اہلکار جمال گروال کو ماسکو میں افغانستان کے ناظم الامور کے طور پر تسلیم کرنے کے دو دن بعد سامنے آیا ہے

امریکا میں اس اقدام کو 24 فروری کو یوکرین پر حملے کی وجہ سے بین الاقوامی برادری میں بڑھتی ہوئی تنہائی کو کم کرنے کے روسی منصوبے کے ایک حصے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے

بیان میں طالبان کی جانب سے 23 مارچ کو افغان لڑکیوں کو سیکنڈری تعلیم کے حصول کی اہلیت سے محروم رکھنے کے فیصلے کی مذمت کی گئی

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ افغانستان کے لیے بین الاقوامی ڈونر امداد اور دائرہ کار کا انحصار دیگر چیزوں کے علاوہ لڑکیوں کی تمام سطح پر مساوی تعلیم میں شرکت کے حق اور اہلیت پر ہوگا

31 مارچ کو افغان عوام کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت رقم اکٹھا کرنے کے حوالے سے کانفرنس میں 2.23 ارب یورو اکٹھے کیے گئے تھے اور ان میں سے تقریباً دو تہائی (1.42 ارب یورو) یورپی یونین کے رکن ممالک ناروے، برطانیہ اور امریکا کی جانب سے دیے گئے تھے

بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ طالبان اور بین الاقوامی برادری کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی جانب پیش رفت کا انحصار طالبان کے اقدامات اور عالمی برادری سے افغان عوام کے حوالے سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے پر ہو گا

بیان میں میڈیا کریک ڈاؤن کے ذریعے براڈ کاسٹروں، صحافیوں اور میڈیا ورکرز پر بڑھتی ہوئی پابندیوں خصوصاً میڈیا میں کام کرنے والی خواتین پر پابندیوں، صحافیوں کی غیر منصفانہ حراست اور افغانستان کے اندر بین الاقوامی میڈیا پر پابندی سمیت آزادی اظہار رائے پر پابندیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا

شریک ممالک نے خواتین اور مذہبی گروہوں اور اقلیتوں کی بامعنی شرکت کے ساتھ افغانستان میں ایک حقیقی اور قابل اعتماد شمولیتی سیاسی عمل کی اہمیت کو اجاگر کیا

Tags:

Afghanistan CrisisAmericaEuropean UnionPakistanRussia
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

منحرف پی ٹی آئی اراکین سے نمٹنے میں ناکامی، چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو ہٹا دیا گیا

Next

پاکستانی دستاویزی فلم "اسٹیشن آف لائف” کینو فیسٹیول (Kinofestival) میں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme